Book Name:Kamyabi Ka Asal Miyar

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! اندازہ لگائیے ! روزہ رکھنے کی کیسی برکتیں ہیں ؟ مسلمانوں کی ایک تعداد ہے جو رمضان المبارک کے روزے نہیں رکھتے * کوئی موسم کا بہانہ بناتا ہے کہ گرمی بہت ہے ، اس لئے روزے رکھے نہیں جاتے * کسی کو کمانے کی فِکْر ہے * کوئی کہتا ہے : رِزْق حلال بھی تو عبادت ہے ، روزہ رکھ لیں گے تو کام نہیں ہو پائے گا ، کام نہیں ہو گا تو بچوں کو کہاں سے کھلائیں گے ؟ وغیرہ وغیرہ۔ آج دِل کی تسلی کے لئے شاید یہ بہانے کام کر رہے ہوں گے مگر روزِ قیامت کیا بنے گا ؟ حشر کے میدان میں کیسی گرمی ہو گی ! سورج سوا میل پر رہ کر آگ برسا رہا ہوگا ، تانبے ( Copper )   کی دہکتی ہوئی زمین ہوگی ، دماغ کھول رہے ہوں گے ، پسینہ بہہ رہا ہو گا ،  کسی کے گھٹنوں تک پسینہ ہوگا ، کسی کی پیٹھ تک پسینہ ہوگا ، کوئی سینے تک اپنے ہی پسینے میں ڈوبا ہوا ہوگا اور کوئی تو اپنے ہی پسینے میں غوطے کھا رہا ہو گا ، اس شدَّت کی گرمی میں روزے داروں کے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! مزے ہی مزے ہوں گے۔

ماہِ رمضاں  کے روزہ داروں کی ، خوش نصیبی ہے اور خوش بختی

اُس کو فیضانِ ماہِ رمضاں سے ، خُلد ملتی ہے ملتی جنت ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 ( 2 ) : نفس کُشِی کی فضیلت

اے عاشقانِ رسول ! ہم نے حضرت مالِک بن دِینار رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کا واقعہ سُنا ، ذرا غور فرمائیے ! ہمارے بزرگانِ دِین  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہم ، اللہ پاک کے نیک بندے نفس کو کس طرح مارتے تھے ، حضرت مالِک بن دِینار رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نے نفس کی خواہش کو روکنے کے لئے 40 سال