Book Name:Kamyabi Ka Asal Miyar

گا۔ مرض نے مزید شدّت اختیار کی اور آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  بے ہوش ہو گئے۔ مُریدین اٹھا کر اُسی غیر مسلم کے پاس لے گئے اُس نے پھونک ماری تو آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کو ہوش آگیا اور صِحَّت یاب ہو گئے۔ آپ نے اپنے آپ کو صحّت مند پایا ، غیر مسلم کو دیکھ کر پوچھا ، تمہیں عِلاج میں یہ مہارت کیسے ملی ؟ کہا : میرے گُرو  ( یعنی اُستاد ) نے مجھ سے عہدلیا ہے کہ نَفْس جو کچھ کہے اُس کا اُلٹ کرنا۔ لہٰذا جب ٹھنڈا پانی پینے کی خواہش ہوتی ہے تو گرْم پیتا ہوں ، چاول کھانے کو جی چاہتا ہے تو روٹی کھا لیتا ہوں ، اِس طرح نَفْس کے کہنے کا اُلٹاکرتے رہنے سے مجھ میں یہ قُوَّت پیدا ہو چکی ہے ۔ آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نے فرمایا : یہ بتاؤ ، تمہارا نَفْس مسلمان ہونے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں ؟ کہا : منع کرتا ہے ، خواجہ نظام الدین اولیاء رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نےفرمایا : یہ مسلمان ہونے سے منع  کرتاہے تو تمہارے اُصول کے مطابِق تمہیں اس کے کہنے کا اُلٹ کرتے ہوئے مُسَلْمان ہو جانا چاہئے۔ یہ بات آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نے کچھ اِس پیارے انداز میں ارشاد فرمائی کہ تاثیر کا تیر بن کر اُس کے دل میں پَیْوَسْت ہو گئی اور وہ بے ساخْتَہ پکاراُٹھا : میں اپنے کُفر سے توبہ کر کے مُسَلْمان ہوتا ہوں اور پڑھا ، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

سُبْحٰنَ اللہ ! اُس نے حضرت خواجہ نِظامُ الدین رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کے ظاہِر کا علاج کیا اور آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نے اُس کا اِحسان چُکاتے ہوئے اُس کے باطِن کا علاج کر دیا ، اُس نے آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کے جِسْم کا عِلاج کیا ، آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نے اُس کی روح کا علاج کر دیا ، اُس نے ظاہِری مرض دُور کیا آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نے اُس کے باطِنی یعنی کُفر کے مرض کو دور کر دیا !  ( [1] )  

نگاہِ ولی میں  وہ تاثیر  دیکھی                                                                                   بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی


 

 



[1]...فیضان سنت ، صفحہ : 736-738۔