Book Name:Ittiba e Shehwat Ki Tabah Kariyan
پیارے اسلامی بھائیو ! انسا ن کی خواہشات کبھی ختم نہیں ہوتیں ، دِن بدن خواہشات کا یہ دائرہ وسیع سے وسیع تَر ہوتاجاتا ہے ۔فی زمانہ ان خواہشات کی آگ کو بجھانے کیلئے چاہے قَرض لینا پڑے یا ناجائز وحرام ذَرائع اِستعمال کرنے پڑجائیں اس کی بھی پروا نہیں کی جاتی۔آیئے ! اتباعِ شہوات کی مَذمَّت میں قرآنِ پاک کی چندآیاتِ مُبارکہ سُنتے ہیں تاکہ ہمیں بھی نَفْسانی خواہشات اور اِتباعِ شہوات کی تباہ کاریاں معلوم ہوں اور اس سے بچنے کی کوشش کریں۔چُنانچہ اللہ پاک پارہ 16 سورۂ مریم کی آیت نمبر 59 میں ارشاد فرماتا ہے :
فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ(۵۹)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان : تَو ان کے بعد وہ نالائق لوگ ان کی جگہ آئے جنہوں نے نمازوں کو ضائع کیا اوراپنی خواہشوں کی پیروی کی تو عنقریب وہ جہنم کی خوفناک وادی غَیّ سے جا ملیں گے ۔
حضرت علامہ جلالُ الدین سیوطی شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اس آیت کے تحت نقل فرماتے ہیں : حضرت عُقبہ بن عامر رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے ، فرماتے ہیں : میں نے رَسُولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سُنا کہ عنقریب میری اُمَّت میں سے اَہلِ کتاب اور اَہْل ِلَبن ہلاک ہوجائیں گےمیں نے عرض کی : یارَسُول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اَہلِ کتاب کون ہیں ؟ اِرْشاد فرمایا : وہ لوگ جو کتاب اس لئے سیکھتے ہیں تاکہ اس کے ذَریعے ایمان والوں سے جھگڑا کریں۔میں نے عرض کی : اَہلِ لبن کون ہیں ؟ اِرْشاد فرمایا : وہ لوگ جو شہوات کی پیروی کرتے ہیں اور نمازوں کو ضائع کرتے ہیں۔ ( تفسیردرمنثورج۵ ، ص۵۲۷ ) ( المستدرک علی الصحیحین ، ج۳ ، ص۱۲۶ ، ح۳۴۶۹ )
حضرت اِبن ِاشعث رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے مروی ہے کہ اللہ پاک نے حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کی طرف وَحْی فرمائی کہ بے شک وہ دل جودُنیاکی خواہشات کے ساتھ مُعَلَّق ( جُڑے ہوئے ) ہیں وہ مجھ