Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat

Book Name:Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat

اس کے ساتھ ساتھ ان مبارک اَیَّام کی ایک اور بہت خوبصُورت ، اِیْمان افروز اور عشق بھری  یادگار ہے اور وہ ہے حَجَّۃُ الوِدَاع  ( یعنی ہمارے آقا ومولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا اپنی ظاہِری زندگی میں آخری حج مبارک جس میں آپ نے اُمّت کو اجتماعی طَور پر  آخری نصیحتیں فرمائیں اور اَلْوِدَاع فرمایا ) ۔ 

آقا کریم نے کتنے حج ادا فرمائے ؟

عُلَمائے کرام فرماتے ہیں : ہجرت سے پہلے جب پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مکہ مکرمہ میں تھے ، اس وقت ہر سال حج فرمایا کرتے تھے۔ ( [1] )  ہجرت کے بعد آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ایک ہی حج ادا فرمایا۔ ( [2] )    

حج فرض ہونے کا حکم ہجرت کے 9وَیْں سال نازِل ہوا ، اس سال آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے کچھ حکمتوں کے پیشِ نظر خود حج نہ فرمایا بلکہ اپنے نائِب کے طَور پر حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ کو حج کا اَمِیْر بنا کر بھیجا۔ ( [3] )  اس میں اِشَارہ تھا کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے بعد  پہلےخلیفہ حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ ہوں گے۔ اس سے اگلے سال آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے خُود بھی حج ادافرمایا۔

حَجَّۃُ الْوِدَاع کا مختصر بیان

یہ ہجرت کا 10 وَاں سال تھا ، مدینۂ پاک اور  دُور و نزدیک کے قبائِل  ( Tribes ) میں یہ اِعْلان کروا دیا گیا کہ اس سال جو خوش نصیب حج کی سَعَادت پانے کے لئے مکّہ پاک جائیں گے ،


 

 



[1]...شرح الزرقانی ، المقصد التاسع ، النوع السادس فی ذکر حجہ ...الخ ، جلد : 11 ، صفحہ : 328۔

[2]...بخاری ، کتاب المغازی ، باب حجۃ الوداع ، صفحہ : 1092 ، حدیث : 4404۔

[3]...شرح الزرقانی ، المقصد التاسع ، النوع السادس فی ذکر حجہ ...الخ ، جلد : 11 ، صفحہ : 327 بتغیر قلیل۔