Book Name:Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat
نے اپنے قاتِل ( Killer ) کا نام بھی بتا دیا * اسی طرح دوسرے سپارے میں بنی اسرائیل کے ہزاروں افراد کے مرنے کے بعد دوبارہ زِندہ ہونے کا واقعہ موجود ہے * بلکہ اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کا مشہور معجزہ ہے کہ آپ مُردَوں کو زِندہ فرما دیا کرتے تھے۔ جب حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کی یہ شان ہے کہ اللہ پاک کی عطا سے مُردَوں کو زِندہ کر سکتے ہیں تو محبوبِ خُدا ، امامُ الانبیا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی کیا شان ہو گی... ؟ آپ کی دُعا سے آپ کے والِدَین کے زِندہ ہو جانے میں کون سی خِلافِ عقل بات ہے۔ غرض؛ بےشک اللہ پاک کی عطا سے محبوبِ رحمٰن ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنے والِدَینِ کریمین کو زِندہ فرمایا اور انہیں کلمہ بھی پڑھایا۔
والِدَینِ کریمین کو صحابی بنا دیا
ہو سکتا ہے کسی کے دِل میں یہ خیال بھی آ رہا ہو کہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنے والِدَین کو زِندہ کر کے کلمہ پڑھایا تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ حضرات پہلے مسلمان نہیں تھے ؟
مَعَاذَ اللہ ! ایسا نہیں ہے۔ رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنے والِدَین کو زِندہ کیا ، پِھر انہیں کلمہ بھی پڑھایا مگر اس کا مَقْصَد انہیں مسلمان کرنا نہیں تھا ، وہ تَو الحمد للہ ! پہلے ہی مسلمان تھے ، اپنی زِندگی مبارک ہی میں اللہ پاک کو ایک ماننے والے ، مِلَّتِ ابراہیمی کی پَیْروِی کرنے والے تھے۔ سیدی اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ عَلَیْہ اور دیگر بہت سارے عُلَمائے کرام فرماتے ہیں : اَصْل میں پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنے والِدَینِ کرِیْمَین کو زِندہ فرما کر کلمہ اس لئے پڑھایا تاکہ وہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم