Book Name:Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat
کی گھٹا بن کر چھا جائیں تو ہمارے اَعْمَال ، اَخْلاق ، کردار وغیرہ کی سُوکھی کھیتی ہری بھری ہو جائے۔ یا اللہ پاک ! روزِ قیامت جب سورج سَوا میل پر رہ کر آگ برسائے ، تانبے کی زمین دہکتی ہو ، اس وقت اپنے پیارے محبوب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے پیارے گیسوؤں کا ہمیں سایہ نصیب فرما۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے آقا غیب کا عِلْم جانتے ہیں
سُنَنُ الْکُبْریٰ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہ عنہما سے روایت ہے ، فرماتے ہیں : پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مِنٰی شریف میں تھے ، جب یہ سُورت نازِل ہوئی :
اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُۙ(۱) وَ رَاَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اَفْوَاجًاۙ(۲) فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ اسْتَغْفِرْهُﳳ-اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا۠(۳) ( پارہ : 30 ، النصر : 1-3 )
ترجمہ کَنْزُ العرفان : جب اللہ کی مدد اور فتح آئے گی اور تم لوگوں کو دیکھو کہ اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہو رہے ہیں۔ تو اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بیان کرو اور اس سے بخشش چاہو ، بیشک وہ بہت توبہ قبول کرنے والا ہے۔
یہ سُورت نازِل ہونے سے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے جان لیا کہ دُنیا سے رخصت ہونے کا وقت قریب آ گیا ہے ، چنانچہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنی اُونٹنی قَصْواء کو لانے کا حکم دیا ، اُونٹنی حاضِر کی گئی ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اس پر سُوار ہوئے اور لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا۔ ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! اس روایت سے معلوم ہوا کہ سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
[1]... سنن الکبریٰ للبیہقی ، کتاب الحج ، جماع ابواب دخول مکہ ، جلد : 5 ، صفحہ : 348 ، حدیث : 9682 بتغیر قلیل۔