Book Name:Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat
اللہ ! اللہ ! عشق کا کمال دیکھئے ! غور فرمائیے ! حضرت صِدِّیق و فاروق رَضِیَ اللہ عنہما مزاجِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے کیسی واقفیت رکھتے تھے ، انہیں معلوم تھا کہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کب مسکراتے ہیں ، کب نہیں مسکراتے ، گویا یہ حضراتِ عالی وقار اپنی پُوری تَوَجُّہ اپنے محبوب آقا ، رسولِ خُدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہی کی طرف لگائے رکھتے تھے۔
اُن صحابہ کی خوش اَطْوار نگاہوں کو سلام جن کا مسلک تھا طوافِ رُخِ زیبا کرنا
وضاحت : صحابہ کرام علیہمُ الرِّضْوان کی مبارک نگاہوں پر سلام ہو کہ یہ آنکھیں سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا دِیدار کرتی رہتی تھیں۔
حضرت صِدِّیق و فاروق رَضِیَ اللہ عنہما کا صدقہ اللہ پاک ہمیں بھی عشقِ رسول میں ایسا کمال نصیب فرمائے ، کاش ! ہماری تَوَجُّہ کا مرکز بھی ہمیشہ پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہی بنے رہیں ، کاش ! آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اداؤں کو جاننے اور انہیں عملی طَور پر ( Practically ) اپنانے کی توفیق نصیب ہو جائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
کچھ ایسا کر دے مِرے کِرْدگار آنکھوں میں ہمیشہ نقش رہے رُوئے یار آنکھوں میں
انہیں نہ دیکھا تو کس کام کی ہیں یہ آنکھیں کہ دیکھنے کی ہے ساری بہار آنکھوں میں
وہی مجھے نظر آئیں ، جدھر نگاہ کروں انہیں کا جلوہ رہے آشکار آنکھوں میں ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! اِبْتِدا میں ہم نے جو حدیث شریف سُنی ، اس میں حج کی فضیلت