Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat

Book Name:Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat

سفرِ حج کے دوران انتقال

امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی عمر تقریبًا 2 سال تھی کہ آپ کے والد ِ محترم  1370ھ میں سفرِ حج پر روانہ ہوئے ۔ایامِ حج میں مِنیٰ میں سخت لُو چلی جس کی وجہ سے کئی حاجی فوت ہوگئے ، ان میں حاجی عبدالرحمن  رحمۃُ اللہ عَلَیْہ بھی شامل تھے جو مختصر بیماری کے بعد 14 ذوالحجۃ الحرام1370ھ کو اس دُنیا سے رخصت ہوگئے ۔ اِنَّا لِلّٰہِ واِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن

حاجی عبدالرحمن رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کس قدر خوش نصیب تھے کہ وہ سفرِ حج کے دوران دنیا سے رخصت ہوئے۔ ( [1] ) سفرِحج کے دوران انتقال کرجانے والے کے بارے میں رحمتِ  عالم ، نورِ  مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو حج کے لئے نکلا اور مرگیا ، قیامت تک اس کے لئے حج کا ثواب لکھاجائے گا اور جو عمرہ کے لئے نکلا اور مرگیا اس کے لئے قیامت تک عمرے کا ثواب لکھاجائے گا ۔ ( [2] )

ایک اور مقام پر فرمایا : جو اس راہ میں یعنی  حج یا عمر ہ کے لئے نکلا اور مرگیا اس کا حساب  نہیں ہوگا ، اس سے کہاجائے گا : تُوجنّت میں داخل ہو۔ ( [3] )

طیبہ میں مر کے ٹھنڈے چلے جاؤ آنکھیں بند         سیدھی سڑک یہ شہر شفاعت نگر کی ہے ( [4] )

ایمان افروز خواب

امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بڑی ہمشیرہ کا بیان ہے کہ اباجا ن رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے وِصال


 

 



[1]... تعارف امیرِ اہل سنت ، صفحہ : 11۔

[2]...معجم  اوسط ، جلد : 4 ، صفحہ : 93 ، حديث : 5321 ۔

[3]... مسند ابی يعلیٰ ، مسند عائشہ ، جلد : 4 ، صفحہ : 41 ، حديث : 4607 ۔

[4]... حدائقِ بخشش ، صفحہ : 222۔