Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat

Book Name:Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat

اپنے مُوئے مبارک صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوان میں اس لئے تقسیم فرمائے تاکہ وہ ان میں بطورِ برکت یادگار رہیں اور اسی سے گویا اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے قُربِ وِصَال کی طرف اشارہ بھی فرما دیا۔ ( [1] )  

تبرک کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو ! سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے مُوئے مبارک تقسیم  ( Distribute ) فرمائے ، اس سے معلوم ہوا؛ ہمارے آقا و مولا ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  خُود اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ  اُمّت اپنے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کی مبارَک یادگاریں سنبھال کر رکھے ، ان سے برکت حاصِل کرے ، اسی لئے صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوان   میں  بطورِ برکت و یادگار  اپنے مُوئے مبارک تقسیم فرمائے۔

الحمدللہ ! صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوان نے ان تبرکاتِ مصطفےٰ کی خُوب قدر فرمائی ، انہیں سنبھال کر باادب اور  بحفاظت ( Safe & Secure )  رکھا ، ان سے برکت حاصِل کرتے رہے ، پھر انہی سے وہ مُوئے مبارک بعد والوں کو منتقل  ( Transfer ) ہوئے اور پھر یہی مُوئے مبارَک ایک نسل سے دوسری نسل کی طرف منتقل ہوتے رہےاور الحمد للہ ! آج بھی کئی عاشقانِ رسول کے پاس محفوظ ہیں۔

سُوکھے دھانوں پہ ہمارے بھی کرم ہو جائے                    چھائے رحمت کی گھٹا بن کے تمہارے گیسو

ہم سیہ کاروں پہ یا ربّ ! تپشِ محشر میں                                                 سایہ اَفگن ہوں ترے پیارے کے پیارے گیسو ( [2] )

وضاحت : یارسولَ اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! ہماری خشک کھیتی پر کرم فرمائیے ! آپ کے مبارک گیسو رَحمت


 

 



[1]...شرح الزرقانی ، المقصد التاسع ، النوع السادس فی ذکر حجہ ...الخ ، جلد : 11 ، صفحہ : 437۔

[2]... حدائق بخشش ، صفحہ : 119  -120 ملتقطاً۔