Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat

Book Name:Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat

کی تاریخوں میں ، اِحْرام کی حالت میں ایک گُنَاہ کئی جُرموں کا مجموعہ ہے کہ اس میں اللہ پاک کی نافرمانی بھی ہے ، مکہ پاک کی ، حج کے دِنوں کی ، اِحْرام کی اور حُرمت والے مہینے کی بےادبی بھی ہے ، اسی طرح ایک مسلمان کی عزّت  پامال کرنا ، کسی کو ناحق تکلیف پہنچانا ، کسی کا مال ناحق دبا لینا کئی جُرموں کا مجموعہ ہے ، اس میں ایک تو مسلمان کی حق تلفی ہے ، اس کی دِل آزاری بھی ہے ، پِھر اس میں اللہ پاک کی نافرمانی بھی ہے اور ساتھ ہی ساتھ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی دِل آزاری بھی ہے کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو اپنی اُمَّت بہت پیاری ہے ، لہٰذا جو آپ کے کسی اُمّتی کو تکلیف پہنچائے ، بھلا وہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو پیارا کیسے ہو سکتا ہے۔ ( [1] )  آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے تو ارشاد فرمایا ہے : مَنْ اٰذٰی مُسْلِمًا فَقَدْ اٰذٰنِی ْ یعنی جس نے مسلمان کو تکلیف پہنچائی ، اس نے مجھے تکلیف پہنچائی۔ ( [2] )  

خدایا ! کسی کا نہ دل میں دکھاؤں                                                                  اَماں تیرے اَبَدی عذابوں سے پاؤں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

اللہ پاک ہمیں دوسروں کو تکلیف پہنچانے ، دوسروں کی حق تلفی کرنے ، دوسروں کی عزّت پامال کرنے سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اے عاشقانِ رسول ! اِسْلام میں مسلمانوں کی کیسی عزّت ہے ، مسلمان بھائیوں کا کیسا احترام ہے ، یہ جاننا چاہتے ہوں تو شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا رسالہ احترامِ مسلم اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب تکلیف نہ دیجئے پڑھ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! بہت سارا عِلْمِ دِین سیکھنے کو ملے گا۔


 

 



[1]...مرآۃُ المناجیح ، جلد : 4 ، صفحہ : 180 بتغیر قلیل۔

[2]...معجمِ اوسط ، جلد : 2 ، صفحہ : 386 ، حدیث : 3607۔