Malakul Maut ke Waqiaat

Book Name:Malakul Maut ke Waqiaat

قبض کرنے پر مُقرَّر ہیں اور اس میں ذَرَّہ برابر بھی کوتاہی نہیں کرتے ، جب جس کا آخری وقت آ جاتا ہے ، ایک لمحے کی بھی مہلت دئیے بغیر اس کی رُوح قبض کر لیتے ہیں۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

قُلْ یَتَوَفّٰىكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِیْ وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ تُرْجَعُوْنَ۠(۱۱)   ( پارہ : 21 ، سورۂ سجدہ : 11 )

ترجمہ کنزُ العِرفان : تم فرماؤ : تمہیں موت کا فرشتہ وفات دیتا ہے جو تم پر مقرر ہے پھر تم اپنے رب کی طرف واپس کئے جاؤ گے۔

عَلَّامہ قرطبی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  لکھتے ہیں :  * حضرت عزرائیل  ( یعنی ملک الموت عَلَیْہ السَّلام )  اتنے بڑے ہیں کہ آپ کا سَر آسمان میں اور پاؤں زمین پر ہیں  * آپ کے بہت سارے مددگار فرشتے بھی ہیں ، جن کی تعداد اللہ پاک ہی بہتر جانتا ہے  * روایات میں ہے : دوسرے فرشتوں پر آپ کا رُعب بیٹھا ہوا ہے ، یہاں تک کہ حامِلِیْنِ عرش  ( یعنی عرشِ اعظم اُٹھانے والے فرشتے )  جب انہیں دیکھتے ہیں تو بہت خوف زدہ ہو جاتے ہیں ( [1] )   * حضرت ملکُ الموت عَلَیْہ السَّلام کی عمر بہت لمبی ہے ، حضرت محمد بن کعب قُرْظِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : سب سے آخر میں  ( یعنی جب زمین و آسمان والی سب مخلوق یہاں تک کہ حضرت جبرائیل و میکائیل اور عرش اُٹھانے والے فرشتے بھی موت کا ذائقہ چکھ لَیْں گے ، اس وقت )  حضرت مَلَکُ الموت عَلَیْہ السَّلام کو موت آئے گی ، اللہ پاک انہیں فرمائے گا : یَامَلَکَ الْمَوْتِ مُتْ ! اے موت کے فرشتے ! تُو بھی مَر جا۔ یہ سُن کر حضرت مَلَکُ الموت عَلَیْہ السَّلام ایک زوردار چیخ ماریں گے اور وفات پا جائیں گے۔  ( [2] )


 

 



[1]...التذکرۃ للقرطبی ، باب ما جاء ان للموت سکرات …الخ ، جز : 1 ، صفحہ : 19 ملتقطًا۔

[2]...کتاب الاہوال ابن ابی دنیا ، صفحہ : 92 ، حدیث : 58بتغیر قلیل۔