Malakul Maut ke Waqiaat

Book Name:Malakul Maut ke Waqiaat

اور تکلیف میں مبتلا رہے گا ، پِھر حضرت آدم و حوا علیہماالسَّلَام کو اُٹھا کر کہا جائے گا : اے آدم ! اے حوّا ! یہ ہے تمہارا دُشمن... ! ! دیکھ لو کیسے عذاب میں گرفتار ہے ، جب وہ اس بدبخت مردُود کو حالتِ نزع میں تڑپتے ، تکلیف کے سبب لوٹ پوٹ ہوتے دیکھیں گے تو کہیں : رَبَّنَا قَدْ اَتْمَمْتَ عَلَیْنَا النِّعْمَۃَ اے ہمارے رَبّ !  ( ہمارے دُشمن کو ایسی سزا دے کر )  تُو نے ہم اپنی نعمت تمام کر دی۔ آخر شیطان مردُود تڑپ تڑپ کر موت کے گھاٹ اُتر جائے گا۔ ( [1] )  

پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے ! شیطان مردُود کی کیسی مٹی پلید ہو گی ، کیسی ہولناک سزاؤں میں مبتلا ہو گا ، یہ تَو ابھی صِرْف نزع کی کیفیت کا بیان ہے ، روزِ قیامت جہنّم میں اس مردُود کو جو سزا ( Punishment )  ہو گی ، اس کا بیان کون کر سکتا ہے... ؟ ؟  جانتے ہیں اس مردُود کو یہ سزا کیوں ملے گی ؟ اس کا ایسا بھیانک انجام ( Tragic End )  کیوں ہو گا ؟ اس لئے کہ اس بدبخت نے اللہ پاک کے نبی حضرت آدَم عَلَیْہ السَّلام کی گستاخی کی ، نبی کے مقابلے میں تکبُّر کیا ، اللہ پاک کا نافرمان ہوا ، اللہ پاک کے حکم کے سامنے اس مردُود نے اپنی عقل دوڑائی ، جس کے سبب ذِلَّت و رُسوائی  اس کا مُقَدَّر ہو گئی۔

آدم کو شرف ایسا مِلا ، آدمی اَشْرفِ خلق ہوا           ان کو خلیفہ حق نے کیا ، تاجِ کرامت سر پہ رکھا

لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ

واسطہ یہ اس نُور کا تھا ، حضرتِ انساں قبلہ بنا          سارے فرشتوں نے سجدہ پیشِ صفی اللہ کیا

لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ

پاک گروہِ مُقَدَّس کا ، ایک علّامہ مُعَلِّم تھا                   قومِ جن سے تھا پیدا ، تھا اسے غَرَّہ عِبَادت کا

لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ


 

 



[1]...تَنْبِیْهُ الْغَافِلِین ، باب الحکایات ، صفحہ : 360 ملتقطًا۔