Book Name:Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon
میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا ! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
2فرامینِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : ( 1 ) : 2 رکعت مِسواک کر کے پڑھنا بغیر مِسواک کی 70 رکعتوں سے افضل ہے۔ ( [2] ) ( 2 ) : مِسواک کا استعمال اپنے لئے لازم کر لو کیونکہ اِس میں مُنہ کی صفائی اور اللہ پاک کی رِضا کا سبب ہے۔ ( [3] )
اے عاشقانِ رسول ! * حُضُور نبیِ پاک صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہررات کئی بار مسواک کرتے تھے ، ہر بار سوتے وقْت بھی اور بیدار ہوتے وقْت بھی * بغیر اچھی نیت کے مِسواک کرنے سے طَبْعی فوائد ( Physical Benefits ) تو حاصِل ہوں گے مگر ثواب نہیں ملے گا ، مثلاً وُضُو کے لئے مِسواک کرنا ہو تو یوں 3 نیتیں کر لیجئے : ( 1 ) : رِضائے اِلہٰی ، ( 2 ) : سُنت کی ادائیگی اور ( 3 ) : ذِکرودُرُود کے لئے مُنہ کو پاکیزہ کرنے کی غرض سے مِسواک کروں گا * مشائخِ کرام فرماتے ہیں : جو شخص مِسواک کا عادی ہومرتے وقْت اسے کلمہ پڑھنا نصیب ہو گا * حضرت عبد اللہ ابن عباس رَضِیَ اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مِسواک میں 10 خوبیاں ہیں : ( 1 ) : مُنہ صاف کرتی ، ( 2 ) : مسوڑھے مضبوط بناتی ہے ، ( 3 ) : نظر تیز کرتی ، ( 4 ) : بلغم دُور کرتی ہے ، ( 5 ) : مُنہ کی بد بو ختم کرتی ہے ، ( 6 ) : سُنَّت کے موافق ہے ، ( 7 ) : مسواک کرنے