Book Name:Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon
تمہارے لئے بیان کردے اور تمہیں تم سے پہلے لوگوں کے طریقے بتادے اور تم پر اپنی رحمت سے رجوع فرمائے اور اللہ علم و حکمت والا ہے۔
عُلَماء فرماتے ہیں : اللہ پاک نے ارادہ فرمایا کہ ( اس اُمَّت کو آخری اُمَّت بنا کر ) ان کے لئے قرآنِ کریم نازِل فرمائے اور اس ذریعے سے پہلے کے نیک لوگوں کے طَور طریقے ، ان کے انداز ، ان کی عادات و کردار ہم پر واضِح فرمادےتاکہ ہم نیک لوگوں کے رستے پر چلیں ، اس طرح ہم تَوبہ کریں اور اللہ پاک ہماری تَوبہ قبول فرما لے۔ ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! اُمّتِ مسلمہ کو آخری اُمَّت کیوں بنایا گیا ، اس کی اور بھی بہت ساری حکمتیں ہیں ، ان میں سے چند ایک ہم نے سننے کی سَعَادت حاصِل کی ، کاش ! ہم ان حکمتوں کو سمجھنے کی کوشش کریں ، کاش ! اس ذریعے سے ہم اپنی اہمیت کو پہچان کر اس کے مطابق عمل کرنے والے بن جائیں۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی گُناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی
میں نیچی نگاہیں رکھوں کاش اکثر عطا کر دے شرم و حیا یاالٰہی
ہو اَخلاق اچّھا ہو کردار سُتھرا مُجھے متّقی تُو بنا یاالٰہی ( [2] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ابھی 3 دِن بعد یومِ آزادی ہے ، سب جانتے ہیں جشنِ آزادی پر ہمارے ہی مُعَاشرے