Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon

Book Name:Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon

کی محبّت کے سبب ، مال کے پیچھے ، نفسانی خواہشات کی وجہ سے ہم اپنے آپ کو اس منصب کے لئے نااَہْل قرار دے لیں ، یہ کتنے نقصان کی بات ہے... ؟ اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے کردار کو دُرُست کریں ، اپنے انداز ، اپنے اَخْلاق ، اپنے اَعْمَال اور اپنے طَور طریقوں کو دُرُست کریں تاکہ یہ عظیم منصب جو اس اُمَّت کو عطا کیا گیا ہے ، ہم اس منصب کے لائق بن سکیں۔

مِٹا دے ساری خطائیں مری مِٹا یارب                   بنادے نیک بنا نیک دے بنا یارب

مُحِیط دل پہ ہوا ہائے نفسِ اَمّارہ                                                                   دِماغ پر مِرے ابلیس چھا گیا یارب

کریں نہ تنگ خیالاتِ بد کبھی ، کردے                            شُعُور و فکر کو پاکیزگی عطا یارب ( [1] )

 ( 2 ) : دوسری حکمت : عِبْرت لینے والی اُمّت

پیارے اسلامی بھائیو ! اس اُمَّت کو عِبْرَت لینے والی اُمّت بنایا گیا ہے۔ ایک مقام پر اللہ پاک نے فرمایا :

وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَا الْقُرُوْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَمَّا ظَلَمُوْاۙ-وَ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ وَ مَا كَانُوْا لِیُؤْمِنُوْاؕ-كَذٰلِكَ نَجْزِی الْقَوْمَ الْمُجْرِمِیْنَ(۱۳) ثُمَّ جَعَلْنٰكُمْ خَلٰٓىٕفَ فِی الْاَرْضِ مِنْۢ بَعْدِهِمْ لِنَنْظُرَ كَیْفَ تَعْمَلُوْنَ(۱۴) 

 ( پارہ : 11 ، یونس : 13-14 )

ترجَمہ کنز العرفان : اور بیشک ہم نے تم سے پہلی قوموں کوہلاک کردیا جب انہوں نے ظلم کیا اور ان کے پاس ہمارے رسول روشن دلائل لے کر تشریف لائے اور وہ ایسے تھے ہی نہیں کہ ایمان لاتے۔ ہم یونہی مجرموں کوبدلہ دیتے ہیں۔ پھر ہم نے ان کے بعد تمہیں زمین میں جانشین بنایا


 

 



[1]... وسائل بخشش، صفحہ:78 ملتقطًا۔