Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon

Book Name:Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon

دی ، دوست کی بات نہ ٹال سکا  اور 3 دن کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے مجھے  مقصدِ حیات معلوم ہوا ، اپنے گناہوں پر شرمندگی ہوئی ، میری آنکھوں سے غفلت کا پردہ ہٹ گیا ، دِل کی حالت تبدیل ہو گئی ، چنانچہ میں نے گناہوں سے توبہ کی اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں زندگی گزارنے لگا۔

دل کی کالک دُھلے مرضِ عصیاں ٹَلے    آؤ سب چل پڑیں قافلے میں چلو

کر سفر آئیں گے ، تو سُدھر جائیں گے    اب نہ سستی کریں ، قافلے میں چلو ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مدنی قاعدہ موبائل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی ہے ، جس کا نام ہے : Madani Qaidah  ( مدنی قاعدہ ) ۔ اس ایپلی کیشن  ( Application )  کے ذریعے مدنی قاعدہ پڑھ کر ، اس کی مشق کر کے بنیادی تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔ اپنے اسمارٹ فُون میں یہ ایپلی کیشن انسٹال ( Install )  کر لیجئے ! خُود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دِلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس  نے   میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت


 

 



[1]...وسائل بخشش، صفحہ:669-672۔