Book Name:Amad e Mustafa Marhaba Marhaba
وغیرہ تقسیم ( Distribute ) کر دیجئے ! اگر شیرینی بھی مُیَسَّر نہ ہو تو کوئی بات نہیں ، جو مُیَسَّر ہو ، وہی سہی ، میلاد منانے کے لئے لنگر یا شیرینی وغیرہ ضروری بھی نہیں ہے ، اللہ پاک کی بارگاہ میں پیسہ اور اہتمام نہیں بلکہ دِل کا اِخْلاص قبول ہوتا ہے۔ لہٰذا اللہ پاک نے جو توفیق بخشی ہے ، شرکائے محفل کی خِدْمت میں پیش کر دیجئے ! میلاد کی محفل ہو جائے گی ، اس کے صدقے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْمْ ! سارا سال گھر میں برکت رہے گی۔
وہ لوگ خُدا شاہِد قسمت کے سکندر ہیں جو سرورِ عالَم کا میلاد مناتے ہیں
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : فجر کے لئے جگانا
اے عاشقانِ رسول ! دِل میں عشقِ رسول بڑھانے ، نیک بننے اور ایمان کی حفاظت کا ذِہن پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ( Linkup ) ہو جائیے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنے گا۔ ذیلی حلقے کے 12دینی کاموں میں ایک دینی کام ہے : فجر کے لئے جگانا۔ * نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے؛ * اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم فجر کے لئے جاتے ہوئے سوئے ہوؤں کو جگاتے تھے ( [1] ) * مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کا بھی یہی انداز تھا ( [2] ) اور * مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضی رَضِیَ اللہ عنہ بھی اس پیاری پیاری سُنّت کے عامِل تھے۔ ( [3] ) * آپ بھی یہ سُنَّت اپنائیے ! نماز ِ فجر کے لیے جگایا کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! بہت برکتیں ملیں گی * دوسروں کو جگائیں گے تو خود بھی نمازِ فجر باجماعت پڑھنے