Book Name:Amad e Mustafa Marhaba Marhaba
نور کی پُھوہار برسی چار سُو ہے روشنی ہو گیا گھر گھر چَراغاں عیدِمیلادُالنَّبی
غنچے چٹکے ، پھول مہکے ہر طرف آئی بہار ہو گئی صبحِ بہاراں عیدِمیلادُالنَّبی
ہم نہ کیوں روشن کریں گھر گھر دِیے مِیلاد کے خود کرے جب حق چَراغاں عیدِمیلادُالنَّبی ( [1] )
سرکار کی آمد ! مرحبا ! سردار کی آمد ! مرحبا !
اچھّے کی آمد ! مرحبا ! سچّے کی آمد ! مرحبا !
مختار کی آمد ! مرحبا ! غمخوار کی آمد ! مرحبا !
بشیر کی آمد ! مرحبا ! نذیر کی آمد ! مرحبا !
مُنیر کی آمد ! مرحبا ! بَصیر کی آمد ! مرحبا !
حُضُور کی آمد ! مرحبا ! پُرنور کی آمد ! مرحبا !
قرآنِ کریم میں مِیْلاد کا ذِکْر
پیارے اسلامی بھائیو ! ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مخلوق میں سب سے اَفْضَل و اعلیٰ ہیں * الحمد للہ ! قرآنِ کریم میں کُل 7 ہزار مقامات پر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا واضِح لفظوں میں ذِکْرِ پاک آیا ہے ( [2] ) * قرآنِ کریم میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے مبارک ناموں کا بھی ذِکْر ہے * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی جائے وِلادت کا بھی ذِکْر ہے * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے مبارک اَعْضا کا بھی ذِکْر ہے * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی صِفَات کا بھی ذِکْر ہے * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے فضائل کا بھی ذِکْر ہے اور الحمد للہ ! * قرآنِ کریم میں 2 ، 4 مرتبہ نہیں بلکہ ایک محتاط اندازے ( Estimate ) کے مطابق کُل 27 مقامات پر مِیْلاد ( یعنی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی دُنیا میں تشریف آوری ) کا ذِکْر موجود ہے۔