Amad e Mustafa Marhaba Marhaba

Book Name:Amad e Mustafa Marhaba Marhaba

مِیلاد منانے کی برکات

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے ! سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دُنیا میں تشریف لائے تو کس شان سے آمد ہوئی... ! !  کیسی کیسی برکات کا ظُہور ہوا۔ یہ سارا بیان جو ہم نے سُنا ، ان روایات و  واقعات سے واضِح ہو جاتا ہے کہ سرکارِ عالی وقار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے میلاد مُبَارَک کے وَقْت زمین وآسمان میں خوشیاں ہی خوشیاں تھیں ، اگرچہ انسانوں کی اکثریت ( Majority )  اس وَقْت کفر وشرک میں مبتلا تھی مگر اللہ پاک  نے میلادِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ذِکْر بلند کیا۔

آمدِ سرکار سے ظلمت ہوئی کافور ہے

کیا  زمیں  کیا  آسماں  ہر سمت  چھایا  نور  ہے ( [1] )

حضرت عباس رَضِیَ اللہ عنہ نے بصورتِ اشعار میلاد پڑھا

پیارے اسلامی بھائیو ! یاد رکھئے ! مِیْلادِ مصطفےٰ منانا ، مِیْلاد کے نام پر خوشی منانا ، اس موقع پر پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ذِکْر کی محافِل سجانا کوئی نئی بات نہیں ہے ، الحمد للہ ! مسلمان شروع ہی سے اپنے زمانے کے تقاضوں کے مطابق یہ نیک کام کرتے آئے ہیں۔ صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان  نے بھی ذِکْرِ میلاد کی محافِل سجائی ہیں۔ حُصُولِ برکت کے لئے صِرْف ایک واقعہ سن لیتے ہیں۔ روایات میں ہے : رسولِ انور ، شاہِ بحر و بر صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم غزوۂ تبوک سے واپس تشریف لائے ، اس وَقْت حضرت عباس بن عبد المطلب  رَضِیَ اللہ عنہما نے ذِکْرِ میلاد پر اپنے لکھے ہوئے چند اشعار پڑھنے کی اجازت چاہی ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اجازت عطا فرمائی تو آپ نے اپنے


 

 



[1]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 483۔