Book Name:Amad e Mustafa Marhaba Marhaba
تشریف آوری کے دنوں میں قحط سالی دور ہوئی ، زمین سرسبز ( Lush Green ) ہو گئی اور درخت پھل دار ( Fruitful ) ہو گئے ، اسی لئے اس سال کو سَنَۃُ الْفَتْحِ وَالْاِبْتِہَاجِ ( فتح اور خوشحالی کا سال ) کا نام دیا گیا۔ ( [1] )
سَیِّدَہ آمنہ رَضِیَ اللہ عنہا کے مشاہدات
اُمِّ مصطفےٰ ، سیدہ آمنہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں : ایک روز میں اُونگھ ( Dizziness ) میں تھی ، خواب میں کسی نے کہا : کیا جانتی ہیں کہ آپ اس امّت کے سردار اور نبی کی والدہ بننے والی ہیں ، ان کی ولادت ( Birth ) کے وَقْت نور روشن ہو گا جس سے بصرہ وشام کے محلّات چمک جائیں گے ، جب ولادت ہو تو ان کا نام مُحَمَّد ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) رکھئے۔ ( [2] ) ایک روایت میں ہے : آپ رَضِیَ اللہ عنہا سے خواب میں کہا گیا : عنقریب آپ کے ہاں بیٹا ہو گا ، ان کا نام اَحْمَد رکھئے ! وہ تمام جہانوں کے سردار ہیں۔ ( [3] )
محدِّثِ ابونعیم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی رِوَایت میں ہے : ولادتِ باسعادت کا وَقْت آیا تو اللہ پاک نے فرشتوں کو حکم دیا کہ جَنّت اور تمام آسمانوں کے دروازے کھول دیں ، اس روز سورج عظیم نور میں لپیٹا گیا اور رسولِ اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی عزّت افزائی ( Respect ) میں اس سال تمام عَوْرَتوں کے ہاں لڑکے ہی پیدا ہوئے۔ ( [4] )
حضرت اِبْنِ عباس رَضِیَ اللہ عنہما رِوَایت کرتے ہیں : سَیِّدَہ آمنہ رَضِیَ اللہ عنہا نے فرمایا : خواب میں کسی کہنے والے نے کہا : اے آمنہ ! آپ خَیْرُ الْعَالَمِیْن ( تمام جہانوں کے بہتر ) کی
[1]...مواہب اللدنیۃ ، المقصد الاول...الخ ، آيات حملہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، جلد : 1 ، صفحہ : 61 بتغیر قلیل۔
[2]...سبل الہدى ، جماع ابواب مولد...الخ ، الباب الثانى فى حمل آمنۃ...الخ ، جلد : 1 ، صفحہ : 328 ملتقطًا۔
[3]...فتاویٰ رضویہ ، جلد : 30 ، صفحہ : 259 بتغیر قلیل۔
[4]...مواہب اللدنیۃ ، المقصد الاول...الخ ، آيات ولادتہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، جلد : 1 ، صفحہ : 65۔