Book Name:Amad e Mustafa Marhaba Marhaba
فرشتے گواہ ہوئے۔ ( [1] )
حضرت شِیْث عَلَیْہِ السَّلَام کے بعد ان کے شہزادے حضرت اَنُوش رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ہوئے ، اس کے بعد ان کے بیٹے حضرت قینان اور پھر حضرت ادریس عَلَیْہِ السَّلَام ، الغرض حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام سے لے کر حضرت عبداللہ رَضِیَ اللہ عنہ تک پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے سارے آباء واَجْداد اہلِ ایمان ، پاکیزہ اور باکردار تھے۔
عرش پہ تازہ چھیڑ چھاڑ ، فرش پہ طرفہ دھوم دھام
کان جدھر لگائیے تیری ہی داستان ہے ( [2] )
حُضُور کی آمد ! مرحبا ! غَیُّور کی آمد ! مرحبا !
پُرنور کی آمد ! مرحبا ! داتا کی آمد ! مرحبا !
مولیٰ کی آمد ! مرحبا ! پیارے کی آمد ! مرحبا !
* نورِمصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی دنیا میں جلوہ گری سے پہلےدنیا کے تمام بُت منہ کے بل گرے ہوئے پائے گئے۔ ( [3] ) * بادشاہوں کے تخت ( Thrones ) الٹ دئیے گئے * جانوروں کو بولنے کی طاقت دی گئی ، مشرق کے پرندوں نے مغرِب والوں کو خوشخبریاں دیں ، قریش کے چوپایوں نے کہا : ربِّ کعبہ کی قسم ! وہ دُنیا کے اِمام اور اہلِ دنیا کے لئے سُورج ہیں۔ ( [4] ) * قریش جو سخت قحط سالی کا شکار تھے ، رسولِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی
[1]...شرح الزرقانى على المواہب ، المقصد الاول ، فى تشريف الله تعالى...الخ ، جلد : 1 ، صفحہ : 124۔
[2]...حدائق بخشش ، صفحہ : 178۔
[3]...مواہب اللدنیۃ ، المقصد الاول...الخ ، آيات حملہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، جلد : 1 ، صفحہ : 61خلاصۃً۔
[4]...مواہب اللدنیۃ ، المقصد الاول...الخ ، آيات حملہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، جلد : 1 ، صفحہ : 62-63بتغیر قلیل۔