Book Name:Faizan e Ramzan ul Mubarak

مفید اور جامِع کتاب شاید ہی مِل سکے *رمضان المبارک کو اچھے انداز میں گزارنے، *روزے کے ظاہِری وباطنی آداب جاننے کے لئے اور *بہت ساری ایسی غلطیاں جو عام طور پر لوگ روزے کی حالت میں کر رہے ہوتے ہیں، جن کے سبب روزے برباد ہوتے ہیں، ایسی غلطیوں کے متعلق شرعِی مسائِل سیکھنے کے لئے فیضانِ رمضان بہت اعلیٰ کتاب ہے، مکتبۃ المدینہ سے یہ کتاب طلب فرمائیے! یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے مفت ڈاؤنلوڈ کر دیجئے! گھر میں رکھئے! خود بھی پڑھیئے! گھر والوں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دِلائیے بلکہ بہتر ہو گا کہ گھر میں اس کتاب کا درس دیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! *بہت سارا عِلْمِ دین بھی سیکھنے کو ملے گا *دِینی دَرْس دینے کا ثواب بھی نصیب ہو گا *گھر والوں کی اِصْلاح جو ہم سب کی ذِمَّہ داری ہے، یہ ذِمَّہ داری نبھانا بھی نصیب ہو گا اور *اللہ پاک نے چاہا تو ماہِ رمضان المبارک خوب اچھے انداز میں گزارنا بھی نصیب ہو جائے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

درود و سلام موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقان ِ رسول! الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عشقِ رسول کے جام پلا رہی ہے۔ دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں، اِن میں سے ایک ایپلی کیشن ہے:درود و سلام (Durood-o-Salam ) *اس درود وسلام ایپلی کیشن میں دلوں کو روشن کرنے والے 6درود شریف موجود ہیں جنہیں آپ کسی بھی وقت پڑھ اور