Book Name:Faizan e Ramzan ul Mubarak

کبھی بھی عذاب نہ دے گا (2):شام کے وَقت ان کے مُنہ کی بُو (جوبھوک کی وجہ سے ہوتی ہے)اللہ پاک کے نزدیک مُشک کی خوشبو سے بھی بہتر ہے (3):فِرِشتے ہر رات اور دن ان کے لئے مغفِرت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں (4):اللہ پاک جنّت کو حکم فرماتاہے، میرے (نیک) بندوں کے لئے مُزیَّن(یعنی آراستہ) ہو جا عنقریب وہ دنیا کی مشقت سے میرے گھر اور کرم میں راحت پائیں گے (5):جب ماہِ رَمَضان کی آخِری رات آتی ہے تو اللہ پاک سب کی مغفرت فرما دیتا ہے۔ قوم میں سے ایک شَخض نے کھڑے ہو کر عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! کیا یہ لَیلَۃُ الْقَدْر ہے؟ ارشاد فرمایا: نہیں کیا تم نہیں دیکھتے کہ مزدور جب اپنے کاموں سے فارِغ ہوجاتے ہیں توا نہیں اُجرت دی جاتی ہے۔([1])

رمضان کا دیوانہ

مُحَمَّد نامی ایک آدمی سارا سال نَماز نہ پڑھتا تھا۔ جب رمَضَان شریف کا بابرکت مہینا آتا تو وہ پاک صاف کپڑے پہنتا اور پانچوں وَقت پابندی کے ساتھ نَماز پڑھتا اور پچھلے سال کی قَضا نَمازیں بھی ادا کرتا۔ لوگوں نے اُس سے پوچھا: تُو ایسا کیوں کرتا ہے؟اُس نے جواب دیا: یہ مہینا رحمت، بَرَکت، توبہ اورمغفِرت کا ہے،شاید اللہ پاک مجھے میرے اِسی عمل کے سبب بَخش دے۔ جب اُس کا انتقِال ہو گیا تو کسی نے اُسے خواب میں دیکھا تو پُوچھا: مَافَعَلَ اللہُ بِکَ؟ یعنی اللہ پاک نے تیرے ساتھ کیا مُعاملہ کیا؟اُس نے جواب دیا: میرے اللہ پاک نے مجھے اِحتِرامِ رَمَضَان شریف بجا لانے کے سبب بَخش دیا۔([2])   


 

 



[1]... شعب الایمان، جلد:3، صفحہ:303، حدیث:3606۔

[2]... دُرّۃُ النَّاصِحِین، صفحہ:8۔