Book Name:Faizan e Ramzan ul Mubarak

انہیں اپنے موبائل اَن لاک ٹیون (Unlock Tune) کے طور پر سیٹ کر سکتے ہیں * آپ خوبخود(Automatics)درود پاک پڑھے جانے کا انتخاب کرتے ہیں، تو فون کھولنے پر یہ خود بخود چل جائے گا *مزید وہ دوردِ پاک آپ کے موبائل اَنْ لَاک ہونے کے ساتھ ہی ہوم اسکرین پر بھی دکھائی دے گا، جس کا فونٹ سائز بھی ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے *آواز کے (volume)کو ایڈجسٹ اور آپ اپنی مرضی سے سیٹ کیا جا سکتا ہے *جب بھی آپ موبائل فون کھولتے ہیں تو آپ کے فون کی سکرین پر درود شریف ظاہر ہوتا ہے اور فوری طور پر درود کاؤنٹر میں محفوظ ہوجاتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: آمدِ رمضان پر مبارک دینا جائِز ہے مگر اس پر جنّت واجب ہو جاتی ہے، ایسا کسی حدیث میں نہیں ہے۔

وضاحت: عام طور پر جب رمضانُ المبارَک کی آمد ہوتی ہے تو ہمارے ہاں ایک میسج سوشل میڈیا وغیرہ پر چل پڑتا ہے، جس میں کچھ یوں لکھا جاتا ہے: حدیثِ پاک میں ہے: جس نےسب سے پہلے آمدِ رمضان کی مُبارَک دی، اس کے لئے جنّت واجب ہو جاتی ہے۔

 یاد رکھئے! رمضانُ المبارک بیشک بہت عظمتوں والا مہینا ہے، اس کی آمد پر خوشی منانا بھی جائِز ہے، دوسروں کو مبارَک دینا بھی جائِز ہے، اس خوشی پر ثواب کی اُمّید بھی کی جا