Book Name:Faizan e Ramzan ul Mubarak

رمضان کی راتوں میں کھیل کود

پیارے اسلامی بھائیو! اس حکایت سے دَرسِ عِبرت حاصِل کیجئے۔آہ! صد آہ! رَمَضانُ الْمبارَک کی پاکیزہ راتوں میں کئی نوجوان محلہ میں کرکٹ ،فُٹ بال وغیرہ کھیل کھیلتے ،خوب شورمچاتے ہیں اور اِس طرح یہ بد نصیب خود تو عِبادت سے محروم رَہتے ہی ہیں، دوسروں کےلئے بھی بے حد پریشانی کا باعِث بنتے ہیں۔نہ تو خود عِبادت کرتے ہیں نہ دوسروں کو کرنے دیتے ہیں۔ اِس قِسْم کے کھیل اللہ پاک کی یاد سے غافِل کرنے والے ہیں۔نیک لوگ تو اِن کھیلوں سے سَدا دُور ہی رہتے ہیں ۔ خود کھیلنا تَو دَر کنار ایسے کھیل تماشے دیکھتے بھی نہیں بلکہ اِس قِسْم کے کھیلوں کا آنکھوں دیکھا حال (COMMENTARY) بھی نہیں سُنتے ۔لہٰذا اِن حَرَکات سے ہمیشہ بچنا چاہیے اور خُصُوصاً رَمَضانُ الْمبارَک کے بابَرکت لَمحات تو ہر گز ہر گز اِس طرح برباد نہیں کرنے چاہئیں ۔

روزے میں وقت پاس کرنے کے لیے

کافی نادان ایسے بھی دیکھے جاتے ہیں جو اگرچِہ روزہ تو رکھ لیتے ہیں مگر پِھر ان بے چاروں کا وَقت پاس نہیں ہوتا ۔ لہٰذا وہ بھی اِحتِرامِ رَمَضان شریف کو ایک طرف رکھ کر حرام وناجائز کاموں کا سَہارا لے کر وَقت پاس کرتے ہیں اور یُوں رَمَضان شریف میں شَطْرَنج، تاش، لُڈّو، گانے باجے، وغیرہ میں مشغول ہو جاتے ہیں۔یادرکھئے! شَطْرنج اور تاش وغیرہ پر کسی قِسم کی بازی یا شَرط نہ بھی لگائی جائے تب بھی یہ کھیل نا جائز ہیں بلکہ تاش میں چُونکہ جانداروں کی تصویریں بھی ہوتی ہیں اِس لئے میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ