Book Name:Faizan e Ramzan ul Mubarak

گے جن میں یاقُوتِ سُرخ جَڑے ہوں گے *پس جو کوئی ماہِ رَمَضَان کا پہلا روزہ رکھتا ہے تَواللہ پاک مہینے کے آخِر دِن تک اُس کے گُناہ مُعاف فرما دیتا ہےاور *اُس کے لئے صبح سے شام تک 70ہزار فِرِشتے دُعائے مَغفِرت کرتے رہتے ہیں *رات اور دِن میں جب بھی وہ سَجدہ کرتا ہے اُس کے ہر سَجدہ کے عِوَض (یعنی بدلے)اُسے (جَنّت میں)ایک ایک ایسا دَرَخْت عطا کیا جاتاہے کہ اُس کے سائے میں گھوڑے سُوار 5سو برس تک چلتا رہے۔([1])

 سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو!ربّ کریم کا کِس قَدَر عظیم اِحسان ہے کہ اُس نے ہمیں اپنے حبیبِ ذیشان ، رَحمتِ عالَمِیان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے طُفیل ماہِ رَمَضَان عطا فرمایا کہ اِس ماہِ مُکَرَّم میں جنّت کے تمام دروازے کُھل جاتے ہیں۔اور نیکیوں کا اَجْر خوب خوب بڑھ جاتا ہے۔ بیان کردہ حدیث کے مُطابِق رَمَضانُ الْمبارَک کی راتوں میں نَماز ادا کرنے والے کو ہر ایک سَجدہ کے بدلے میں 15سو نیکیاں عطا کی جاتی ہیں اور جنّت کا عظیم ُالشّان مَحل اس کے علاوہ۔اِس حدیثِ مُبارَک میں رَوزہ داروں کے لئے یہ بِشارتِ عُظمٰی بھی مَوجُود ہے کہ صُبح تا شام 70ہزار فِرِشتے اُن کے لئے دُعائے مَغفِرت کرتے رہتے ہیں۔

پانچ خصوصی کرم

حضرت جابِر رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ پاک کے آخری نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا فرمان ہے:میری اُمّت کو ماہِ رَمَضَان میں 5چیز یں ایسی عطا کی گئیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی عَلَیْہِ السَّلام کو نہ ملیں: (1):جب رَمَضانُ الْمبارَک کی پہلی رات ہوتی ہے تو اللہ پاک ان کی طرف رَحمت کی نَظَر فرماتا ہے اور جس کی طرف اللہ پاک نَظَرِ رَحمت فرمائے اُسے


 

 



[1]... شُعَبُ الایمان، جلد:3، صفحہ:314، حدیث:3635 خلاصۃً۔