Book Name:Faizan e Ramzan ul Mubarak

سکتی ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ ہمارے یُوں آمدِ رمضان پر خوشی کرنے سے رحمتِ اِلٰہی جوش پر آجائے اور ہم جنّت کے حقدار ہو جائیں... البتہ! یہ جو میسج میں لکھا جاتا ہے کہ سب سے پہلے مُبارَک باد دینے سے جنّت واجب ہو جاتی ہے، ایسا کسی حدیث میں نہیں ہے۔ لہٰذا ایسے جھوٹ پر مبنی میسجز کو آگے بڑھانے سے بچئے اور جو آپ کو ایسا میسج بھیجے، اسے پیار محبّت سے، حکمتِ عملی کے ساتھ نیکی کی دعوت بھی ضرور دیجئے! بلکہ ہو سکے تو ایسی باتوں کی بھرپُور کاٹ کرنی چاہئے۔ حدیثِ پاک میں ہے، ہمارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: مَنْ کَذَبَ عَلَیَّ مُتَعَمِّدًا ‌فَلْيَتَبَوَّاْمَقْعَدَہٗ فِی النَّار جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا (مثلاً حُضُور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے کوئی بات فرمائی نہیں تھی اور کہہ دیا کہ یہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی حدیث ہے) تو ایسا بندہ اپنا ٹھکانا جہنّم میں بنا لے۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)

یَاقَادِرُ

جو کوئی وُضو کے دوران ہر عضو کو دھوتے ہوئے یَاقَادِرُ پڑھنے کی عادَت بنا لے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دشمن اس کو اغوا(Kidnap) نہیں کر سکے گا۔ ([2])اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔



[1]...بخاری، کتاب العلم، باب اثم من کذب علی النبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم، صفحہ:102، حدیث:107۔

[2]...مدنی پنج سورہ، صفحہ:255۔