Book Name:Malakul Maut Ke Waqiaat

پِھر آؤں گا، پِھر آؤں گا، پِھر آؤں گا یہاں تک کہ تم میں سے کوئی بھی باقی نہ رہے گا۔ ([1])

  مَلَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام کی 4شکلیں

حجۃ الاسلام امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضرت مَلَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام کی 4 مختلف شکلیں ہیں: (1):ایک وہ شکل کہ اس میں آپ کے چہرے  سے آگ   کے شعلے اُٹھ رہے ہوتے ہیں  (2):دوسری شکل بالکل سیاہ ہے  (3):تیسری شکل بہت سخت اور ناپسندیدہ  (4):اور چوتھی شکل انتہائی چمکدار اور نورانی۔

جب  غیر مسلم  کی رُوح قبض کرنی ہو تو حضرت مَلَک الموت عَلَیْہِ السَّلَام پہلی شکل میں آتے ہیں، اس وقت آپ کے چہرے سے آگ کے شعلے اُٹھ رہے ہوتے ہیں، جب کسی گمراہ، بدمذہب کی رُوح قبض کرنی ہو تو انتہائی سیاہ چہرے کے ساتھ تشریف لاتے ہیں، جب گُنَاہ گار کی رُوح قبض کرنی ہو تو بہت سخت اور ناپسندیدہ شکل میں آتے ہیں اور جب توبہ کرنے والے (نیک لوگوں ) کی رُوح قبض کرنی ہو تو نُورانی چہرے کے ساتھ تشریف لاتے ہیں۔([2]) 

پیارے اسلامی بھائیو!  معلوم ہوا؛ حضرت مَلَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام ہر ایک کی رُوح ایک ہی انداز سے قبض نہیں فرماتے بلکہ فرد کے مُطَابق انداز بھی مختلف   ہوتا ہے۔ نیک لوگوں کے پاس آنے کا انداز اور ہوتا ہے، گنہگاروں کے پاس آنے کا انداز اور ہوتا ہے اور جب کسی   غیر مسلم کی رُوح قبض کرنی ہو تو انتہائی خوفناک طریقے سے کرتے ہیں۔ کاش! جب ہماری رُوح نکلنے کا وقت آئے تو اللہ پاک کے پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا جلوہ


 

 



[1]... احیاء علوم الدین،کتاب ذکر الموت ،الباب الثالث فی سکرات الموت…الخ،جلد:4 ،صفحہ:567۔

[2]...سُلْوَۃُ الْعَارِفِین،باب ذکر ملک الموت،جلد:2 ،صفحہ:212 ۔