Book Name:Malakul Maut Ke Waqiaat

بدمذہب ایمان پر ڈاکے ڈالنے میں مصروف ہیں تو چوتھی طرف سے دُنیا کی بےجا محبت ایمان کے در پے ہے! یعنی یُوں سمجھئے کہ کوئی ہاتھ مروڑ رہا ہے، کوئی ٹانگ کھینچ رہا ہے، کوئی مُکّے رسید کر رہا ہے، کوئی لاتیں اُچھال رہا ہے، ہر ایک پُورا زَور لگا رہا ہے کہ کسی طرح ہم سے ایمان چھین لے، آہ! اس حالت میں ایمان کی دولت کو سلامت لے کر قبر میں کیسے داخِل ہوں گے...!! ([1])

اللہ رَبُّ العالمین اپنے محبوبِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا صَدقہ ہم پر نزع کی کیفیات آسان فرمائے۔ کاش! جب آخری وقت ہو، رسولِ رحمت، شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کرم فرماتے ہوئے اپنے گنہگار کے سِرہانے تشریف لے آئیں، کاش! آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے مبارک جلوے دیکھتے ہوئے، دِیدار کے جام پیتے ہوئے بالکل نَرْمی کے ساتھ رُوح ایسے نکل جائے کہ پتا بھی نہ چلے۔

   اللہ پاک ہم سب کو نزع میں، قبر میں، حشر میں آسانیاں نصیب فرمائے، کاش! پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے صدقے میں بِلا حساب جنّت میں داخلہ نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   

      نیک عمل نمبر30 کی ترغیب

پیارے اسلامی  بھائیو!اس پر فتن دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اصلاحِ اُمّت کے عظیم جذبے کے تحت مسلمانوں کو محبتوں کے جام پلانے اور ان کے درمیان اُخوت و بھائی چارے کو فروغ دینے میں مصروفِ عمل ہے لہٰذا آپ بھی


 

 



[1]... کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب، صفحہ:10 بتغیر قلیل۔