Book Name:Malakul Maut Ke Waqiaat

پاک کا نافرمان ہوا، اللہ پاک کے حکم کے سامنے اس مردُود نے اپنی عقل دوڑائی، جس کے سبب ذِلَّت و رُسوائی  اس کا مُقَدَّر ہو گئی۔

 اللہ پاک ہمیں غرور و تکبر سے محفوظ فرمائے، ہمیشہ نیک لوگوں کا، نبیوں، ولیوں کا بااَدب رکھے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔  

حضرت ملکُ الموت عَلَیْہِ السَّلام کا تعارُف

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت مَلَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام اللہ پاک کا قُرْب رکھنے والے بُلند رُتبہ فرشتے ہیں، آپ کا نامِ پاک ہے: عزرائیل (یعنی اللہ پاک کا فرمانبردار)۔ آپ رُوحیں قبض کرنے پر مُقرَّر ہیں اور اس میں ذَرَّہ برابر بھی کوتاہی نہیں کرتے، جب جس کا آخری وقت آ جاتا ہے، ایک لمحے کی بھی مہلت دئیے بغیر اس کی رُوح قبض کر لیتے ہیں۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

قُلْ یَتَوَفّٰىكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِیْ وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ تُرْجَعُوْنَ۠(۱۱) (پارہ:21،سورۂ سجدہ:11)

ترجمہ کنزُ العِرفان: تم فرماؤ: تمہیں موت کا فرشتہ وفات دیتا ہے جو تم پر مقرر ہے پھر تم اپنے رب کی طرف واپس کئے جاؤ گے۔

عَلَّامہ قرطبی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  لکھتے ہیں: *حضرت عزرائیل (یعنی ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام) اتنے بڑے ہیں کہ آپ کا سَر آسمان میں اور پاؤں زمین پر ہیں *آپ کے بہت سارے مددگار فرشتے بھی ہیں، جن کی تعداد اللہ پاک ہی بہتر  جانتا ہے *روایات میں ہے: دوسرے فرشتوں پر آپ کا رُعب بیٹھا ہوا ہے، یہاں تک کہ حامِلِیْنِ عرش (یعنی عرشِ اعظم اُٹھانے