Book Name:Malakul Maut Ke Waqiaat

پیش آنا۔( کتاب الدُرَر الحکام،۱/۳۲۳)*رشتے داروں سے ناغہ دے کر ملتا رہے یعنی ایک دن ملنے کو جائے دوسرے دن نہ جائے کہ اِس  طرح کرنے سے مَحَبَّت و اُلفت زیادہ ہوتی ہے،بلکہ قَرابَت داروں سے جُمعہ جُمعہ ملتا رہے یا مہینے میں ایک بار۔( کتاب الدُرَر الحکام ، ۱/۳۲۳) *حق اور جائز باتوں میں قبیلے اور خاندان والوں کو مُتَّحد ہونا چاہئے یعنی اگر رشتے دار حق پر ہوں تو دوسروں سے مقابَلہ اور اِظہارِ حق میں سب مُتَّحِد ہو کر کام کریں۔( کتاب الدُرَر الحکام،۱/۳۲۳) *رشتے دار حاجت پیش کرے تو ردّ کرد ینا گناہ ہے،جب اپنا کوئی رشتے دار کوئی حاجت پیش کرے تو اُس کی حاجت روائی کرے،اس کو رَد کردینا رِشتہ توڑنا ہے۔(کتاب الدُرَر الحکام،۱/۳۲۳)صِلَۂ رِحمی کے حوالے سے مزید معلومات حاصِل کرنے کے لئے شیخِ طریقت، اَمیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے”ہاتھوں ہاتھ پھوپھی سے صُلْح کرلی“کا مطالَعہ کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*بیت الخلاء سے باہر آنے کے بعد کی دعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق” بیت الخلاء سے باہر آنے کے بعد کی دعا “یادکروائی جائےگی۔ دُعایہ ہے:    

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَذْھَبَ عَنِّی الْاَذٰی وَعَافَانِیْ   

ترجمہ  :    اللّٰہ    تَعَالٰی  کاشکرہے جس نے مجھ سے اذیت دورکی اورمجھے عافیت دی۔

 (مدنی پنج سورہ، ص204)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!         صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد