Book Name:Malakul Maut Ke Waqiaat

نے والدین سے حُسْنِ سُلوک کیا اُسے مبارَک ہو کہ اللہ پاک نے اُس کی عُمْر بڑھادی۔ (مستدرک،کتاب البروالصلۃ،باب من بروالدیہ…الخ،۵/۲۱۳، حدیث: ۷۳۳۹)*صِلَۂ رِحم واجِب ہے اور قَطْعِ رِحم حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے۔(بہار شریعت، ۳/۵۵۸) *رشتے داروں کے ساتھ اچّھا سُلوک اِسی کا نام نہیں کہ وہ سُلوک کرے تو تم بھی کرو،یہ چیز تو حقیقت میں مُکافاۃ یعنی اَدلا بَدلا کرنا ہے کہ اُس نے تمہارے پاس چیز بھیج دی تم نے اُس کے پاس بھیج دی،وہ تمہارے یہاں آیا تم اُس کے پاس چلے گئے۔حقیقتًا صِلَۂ رِحمی یہ ہے کہ وہ کاٹے اور تم جوڑو،وہ تم سے جُدا ہونا چاہتا ہے اور تم اُس کے ساتھ رشتے کے حُقُوق کی رعایت و لحاظ کرو۔ (رَدُّالْمُحتار، ۹/۶۷۸)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

( اعلان :)

صلہ ٔ رحمی کے بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے، لہٰذا ان کو جا ننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!    صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع

 میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اللہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ