Book Name:Malakul Maut Ke Waqiaat

والے فرشتے) جب انہیں دیکھتے ہیں تو بہت خوف زدہ ہو جاتے ہیں([1]) *حضرت ملکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام کی عمر بہت لمبی ہے، حضرت محمد بن کعب قُرْظِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: سب سے آخر میں (یعنی جب زمین و آسمان والی سب مخلوق یہاں تک کہ حضرت جبرائیل و میکائیل اور عرش اُٹھانے والے فرشتے بھی موت کا ذائقہ چھک لَیْں گے، اس وقت) حضرت مَلَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام کو موت آئے گی، اللہ پاک انہیں فرمائے گا: یَامَلَکَ الْمَوْتِ مُتْ! اے موت کے فرشتے! تُو بھی مَر جا۔ یہ سُن کر حضرت مَلَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام ایک زوردار چیخ ماریں گے اور وفات پا جائیں گے۔ ([2])

مَلَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام کی طاقت

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے حضرت ملک الموت علیہ السلام کو بےپناہ طاقتوں سے نوازا ہے۔ روایات میں ہے: ایک مرتبہ اللہ پاک کے نبی حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے حضرت مَلَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام سے پوچھا: اے ملک الموت! اگر زمین میں وباء   پھیلی ہو، لوگ دھڑا دَھڑ مر رہے ہوں، اس حالت میں ایک آدمی مغرب میں ہے، ایک مشرق میں ہے، اس وقت آپ کیاکرتے ہیں (یعنی ان دونوں کی رُوح ایک ہی ساتھ کیسے قبض کرتے ہیں)؟ حضرت مَلَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کیا: میں اللہ پاک کے حکم سے رُوْحوں کو بُلاتا ہوں تو وہ میری 2انگلیوں کے درمیان آجاتی ہیں۔ ([3])


 

 



[1]...التذکرۃ للقرطبی ،باب ما جاء ان للموت سکرات …الخ،جز:1 ،صفحہ:19 ملتقطًا۔

[2]...کتاب الاہوال ابن ابی دنیا، صفحہ:92، حدیث: 58بتغیر قلیل۔

[3]... احیاء علوم الدین،کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثالث ...الخ،جلد:4، صفحہ:565، ملتقطًا۔