Book Name:Deen Ki Zaroorat Kyun

اشتہار بنا کر رکھ دیا۔ یہ صِرْف دِین ہے، اسلام ہے جس نے بتایا کہ *عورت اگر بیٹی ہو تو رحمت ہوتی ہے *عورت اگر بہن ہو تو عزّت ہوتی ہے *عورت اگر ماں ہو تو اس کے قدموں تلے جنّت ہوتی ہے *اور عورت اگر بیوی بن کر گھر آجائے تو اس کے ذریعے آدمی کا آدھا ایمان محفوظ ہو جاتا ہے *اسی طرح معاشیات کا مسئلہ...!! پیسہ کمانا کیسے ہے؟ خرچ کیسے کرنا ہے؟ یہ مسئلہ بھی صدیوں تک زیرِ بحث رہا مگر عقل اس کا کوئی حل نہیں نکال سکی، مارکس اِزْم، کیپٹل اِزْم وغیرہ کتنے کتنے انقلاب آئے، کیسی کیسی تحریکیں اُٹھیں مگر مسئلہ وہیں کا وہیں ہے، جو غریب تھے، مزید غریب ہوئے جاتے ہیں، جو امیر تھے، امیر تَر ہوئے جاتے ہیں، یہ صِرْف اسلام ہے جس نے اس مسئلے کا حل دیا، تاریخ گواہ ہے، ”حضرت عمر بن عبد العزیز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے اپنے اڑھائی سالہ دورِ خلافت میں اسلامی نظام نافِذ فرمایا تھا، معاشرہ اس قدر ترقی پر پہنچ گیا تھا کہ کوئی زکوٰۃ کا حقدار نہیں ملتا تھا۔“([1])  

غرض ہزاروں مسئلے ہیں جن پر انسان نے صدیوں تک مغز ماری کی، عقل لڑائی مگر کوئی حل نہیں نکال سکا، یہ دِین ہے، اللہ پاک کی بھیجی ہوئی ہدایت ہے، جس نے ان مسئلوں کا بہت بہترین حل نکالا ہے۔ یہ سب تاریخی حقائق اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اس دُنیا میں انسان دِین اور شریعت کا محتاج ہے، انسان پابند ہے کہ خُود کو مکمل طور پر اللہ و رسول کے حوالے کر دے، پِھر ان کی مرضی کے مطابق زندگی گزارے، اپنے گھر، اپنے کاروبار، اپنے تمام معاملات میں شریعت کو معیار بنائے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا و آخرت میں انتہائی کامیابی اور ترقی پائے گا۔ اگر انسان نے ایسا نہ کیا تو پِھر دُنیا میں اگرچہ کچھ عرصہ عیش کر بھی لے مگر آخرت میں بہت ذِلّت کا سامنا ہو گا۔


 

 



[1]...سیرۃ عمر بن عبدالعزیز لابن حکم،غنی الناس فی خلافۃ عمر، صفحہ:110 خلاصۃً۔