Book Name:Burai Ke Peshwa Mat Bano

نہیں ہے۔ اللہ پاک ہمیں دُنیا کو دِین پر نہیں بلکہ دِین کو دُنیا پر ترجیح دینے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

القرآن الکریم ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Al Quran Al kareem (القرآن الکریم )۔ یہ ایپلی کیشن Android اور IOS دونوں ڈیوائسز سے ڈاؤن لوڈ (Download) کر کے بآسانی استعمال کی جا سکتی ہے، اس موبائل ایپلی کیشن میں *مکمل قرآنِ پاک پڑھنے اور *مختلف قاریوں کی آواز میں قرآنِ کریم سننے کی سہولت موجود ہے *اس کے ساتھ ساتھ کسی مخصوص سورت یا آیت کو Bookmark بھی کیا جا سکتا ہے یعنی بار بار پڑھنے والی سورت یا آیت کو Bookmark کی بدولت بآسانی پڑھا جا سکتا ہے۔یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے،خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: فصل کے اخراجات پیداوار سے زائد ہوگئے تب بھی عُشْر واجب ہوگا۔

وضاحت: عُشْر زمینی پیداوار کی زکوٰۃ ہے۔ آج کل گندم کی کٹائی جاری ہے، جو کسان ہیں یا جن جن کی فصلیں ہیں، ان پر لازِم ہے کہ فصلوں کی زکوٰۃ لازمی ادا کریں۔ بعض