Book Name:Burai Ke Peshwa Mat Bano

آیتِ کریمہ سے سیکھنے کے سبق

پیارے اسلامی بھائیو! یہ اس آیتِ کریمہ کی مختصر وضاحت تھی، آئیے! اس آیتِ کریمہ سے سیکھنے کے چند سبق بھی سُن لیتے ہیں:

(1):سُنّت پر چلنے کی ترغیب

سب سے پہلے تو یہ غور فرمائیے! اللہ پاک نے ان بنی اسرائیل کو فرمایا:

وَ اٰمِنُوْا بِمَاۤ اَنْزَلْتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ (پارہ:1، البقرۃ:41)

ترجمہ کنزُ الایمان:اور اِیمان لاؤ اس پر جو میں نے اُتارا۔

عُلَمائے کِرام فرماتے ہیں: اس جگہ اللہ پاک نے یہ نہیں فرمایا کہ ہمارے قرآن پر ایمان لے آؤ! بلکہ فرمایا: جو میں نے نازِل کیا، جو کچھ اُتارا اُس پر اِیمان لے آؤ! صُوفیائے کرام اس جگہ فرماتے ہیں: جس طرح قرآن کریم اللہ پاک کا اُتارا ہوا ہے، یونہی رسولِ ذِیشان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بھی اللہ پاک کے بھیجے ہوئے ہیں اور آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اَحادیث بھی وحی ہیں۔ اس صُورت میں آیتِ کریمہ کا معنیٰ بنے گا: اے عُلَمائے بنی اسرائیل! قرآن پر بھی اِیمان لے آؤ! ہمارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو سچّا نبی بھی مان لو! آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی ہر ہر ادا پر بھی ایمان لے آؤ! ([1])  

پیارے اسلامی بھائیو! یہاں سے ہمیں سبق مِلا کہ رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ہر ہر فرمان، آپ کی ہر ہر ادا پر ایمان لانا، اُسے ماننا، اسے دِل و جان سے تَسْلِیْم کرنا، یہ بھی ایمان کا حصّہ ہے۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ہر ہر


 

 



[1]...تفسیر نعیمی، پارہ:1، سورۂ بقرۃ، زیر آیت:41، جلد:1، صفحہ:331 خلاصۃً۔