Book Name:Burai Ke Peshwa Mat Bano

فرمان اور ہر ہر اَدا کے ساتھ دِل کا تعلق بڑھائیں، ہر ہر اَدائے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی محبّت دِل میں بڑھائیں، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اِیمان پختہ ہو گا، محبّتِ مصطفےٰ بڑھے گی، اس کی بَرَکت سے ایمان کی مِٹھاس نصیب ہو گی اور دُنیا و آخرت سنور جائیں گے۔

سنّت سے بے رغبتی رکھنے والا

رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمنے ارشاد فرمایا: مَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِیْ فَلَیْسَ مِنِّیْ یعنی جس نے میری سنَّت سے مُنہ موڑا، وہ مجھ سے نہیں۔([1])  

ایک روایت میں ہے:مَنْ لَمْ یَعْمَلْ بِسُنَّتِیْ فَلَیْسَ مِنِّیْ یعنی جو میری سنَّت پر عمل نہ کرے، وہ مجھ سے نہیں۔([2])  

حکیم الاُمَّت مفتی اَحمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:یعنی جو کسی سنَّت کو بُرا جانے، وہ اِسلام سے خارِج ہے یا جو بلاوجہ ترکِ سنَّت کی عادت بنا لے، وہ میرے پرہیزگاروں کی جماعت سے خارِج ہے۔([3])  

سنّت پر عمل کی برکت سے مغفرت ہوگئی

امام شمسُ الدِّین محمد ذَہبی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہلکھتے ہیں: حضرت علی بن حسین رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے حضرت ہِبَۃُ اللہ طَبَری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو خواب میں دیکھ کر پوچھا:مَا فَعَلَ اللہُ بِکَ یعنی اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟جواب دیا:اللہ پاک نے میری مغفرت فرما


 

 



[1]...بخاری، کتاب النکاح، باب الترغیب فی النکاح، صفحہ:5063، صفحہ:1307۔

[2]...ابن ماجہ، کتاب النکاح، باب ما جاء فی فضل النکاح، صفحہ:296، حدیث:1846۔

[3]...مرآۃ المناجیح،جلد:1، صفحہ:151۔