Book Name:Burai Ke Peshwa Mat Bano

کو اِیجاد کرنے کا ثواب ہو گا اور ا س کے بعد جو لوگ اُ س طریقے پر عمل کریں گے، اُن کا ثواب بھی اُس(اِیجاد کرنے والے)کو ملے گا اور ان (عمل کرنے والوں) کے اپنے ثواب میں بھی کوئی کمی نہ ہوگی اور جس نے اِسلام میں بُرا طریقہ اِیجاد کیا تو اُس پر اِس کا گناہ ہو گا اور اِس کے بعد جو لوگ اُس پر عمل کریں گے اُن کا گناہ بھی اِسے ہو گا اور اِن (عمل کرنے والوں) کے اپنے گناہ میں بھی کوئی کمی نہ ہو گی۔([1])

حوض پر اُلٹا لٹکا ہوا آدمی

ایک بزرگ ہوئے ہیں، جن کا نام عبدُاللہ تھا۔ آپ فرماتے ہیں: ہم چند اَفراد سمندری سفر پر روانہ ہوئے ۔اِتِّفاقاً چند دِن تک اندھیرا چھایا رہا، جب روشنی ہوئی تو ایک بستی آ گئی۔ عبدُاللہ کہتے ہیں کہ میں پینے کے لئے پانی کی تلاش میں روانہ ہوا تو بستی کے دروازے بند تھے،میں نے بَہُت آوازیں دیں، کوئی جواب نہ آیا، اِسی میں 2شَہسوار (یعنی 2گھوڑے سُوار)ظاہِر ہوئے، انہوں نے کہا: اے عبدُاللہ !اس گلی میں داخِل ہو جاؤ تو تمہیں پانی کا ایک حوض ملے گا اس میں سے پانی لے لینا اور وہاں کے منظر کو دیکھ کر خوف زدہ نہ ہونا۔ میں نے اُن سے اُن بند دروازوں کے بارے میں پوچھا، جن میں ہوائیں چل رہی تھیں، انہوں نے بتایا: یہ وہ گھر ہیں، جن میں مُردوں کی رُوحیں رہتی ہیں۔ پھر میں حَوض پر پہنچا تو میں نے دیکھا کہ ایک شخص پانی پر اُلٹا لٹکا ہوا ہے وہ اپنے ہاتھ سے پانی لینا چاہتا ہے لیکن ناکام ہو جاتا ہے ، مجھے دیکھ کر پکارنے لگا :اے عبداللہ !مجھے پانی پلاؤ۔ میں نے برتن لے کر ڈَبویا تاکہ اسے پانی پِلا سکوں لیکن کسی نے میرا ہاتھ پکڑ لیا ، میں نے اُس لٹکے ہوئے


 

 



[1]...مسلم، کتاب العلم، باب من سن سنۃ حسنۃ او سیئۃ...الخ، صفحہ:1031، حدیث:1017۔