Book Name:Burai Ke Peshwa Mat Bano

دفعہ ذِہنوں میں خیال اُبھرتا ہے  کہ مہنگائی بہت ہے، اتنی پیدوار نہیں ہوئی، جتنا خرچہ ہو گیا، لہٰذا اب بھی عُشْر لازِم ہو گا یا نہیں؟ مسئلہ سُن لیجئے! *فصل کم ہو یا زیادہ، جس کو اللہ پاک نے فصل عطا فرمائی ہے، اس پر اس کی فصل کا دَسْواں حصّہ یعنی عُشْر اللہ پاک کی راہ میں دینا لازِم ہے *یہ بھی یاد رکھئے کہ عُشْر جو ہے یہ اَخْراجات نکالے بغیر پُوری پیداوار پر ہوتا ہے، مثلاً گندم کی کٹائی کی، اب جتنی گندم حاصِل ہوئی، اس سب کا دسواں حصّہ عُشْر ادا کرنا ہے، اس سے اخراجات مائنس نہیں کئے جائیں گے *یہ بات بھی واضح رہے کہ عُشْر نکال دینے سے پہلے فصل کو استعمال کرنا حلال نہیں۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)

یَا مُتَعَالِی

مشکل کاموں میں یَا مُتَعَالِی کثرت سے پڑھنا بے حد مفید ہے۔([2])اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔



[1]...،دارالافتاء اہل سنت،فتوی نمبر:Nor-12895۔

[2]... مدنی پنج سورہ، صفحہ:256۔