Book Name:Burai Ke Peshwa Mat Bano

*آج تم ہمارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو آنکھوں سے دیکھ رہے ہو *تمہارے سامنے معجزات ظاہِر ہو رہے ہیں *قرآن تمہیں سُنایا جا رہا ہے *جانور یہاں سجدے کرتے ہیں، تم دیکھتے ہو *درخت، پتھر انہیں سلام کرتے ہیں، تم دیکھتے ہو، اِس سب کے باوُجُود اگر تم کلمہ نہیں پڑھو گے تو کل تمہاری آنے والی نسلیں، تمہارے پیچھے چلیں گی، تمہارے اِنکار کی وجہ سے وہ بھی اِسلام سےمحروم رہ جائیں گی، پِھر قاعِدہ یہ ہے کہ اُن کے کفر کا گُنَاہ بھی تمہارے سَر آئے گا، لہٰذا عقلمند بنو! آج کلمہ پڑھ لو! اور اپنی آیندہ نسلوں کے اِیمان کا سبب بن جاؤ! ([1])

وَ لَا تَشْتَرُوْا بِاٰیٰتِیْ ثَمَنًا قَلِیْلًا٘- (پارہ:1، البقرۃ:41)

ترجمہ کنزُ العِرفان:اور میری آیتوں کے بدلے تھوڑی قیمت نہ وُصول کرو۔

یعنی لالچ میں مت پڑو! دُنیا کی حقیر دولت کی خاطِر ایمان سے محروم رہ کر آخرت کے ہمیشہ والے سخت ترین عذاب کے حقدار مت بنو! ([2])

وَّ اِیَّایَ فَاتَّقُوْنِ(۴۱) (پارہ:1، البقرۃ:41)

ترجمہ کنزُ العِرفان:اور مجھ ہی سے ڈرو۔

یعنی *لوگ کیا کہیں گے؟ *تمہارے عُہدے چھن جائیں گے *تمہاری آمدنی بند ہو جائے گی،ان سب باتوں کا خوف دِل میں نہ لاؤ! صِرْف و صِرْف اللہ پاک ہی سے ڈرتے رہو...!! ([3]) 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... تفسیر کبیر، پارہ:1، سورۂ بقرۃ، زیر آیت:41، جلد:1، صفحہ:484 خلاصۃً۔

[2]... تفسیر نعیمی، پارہ:1، سورۂ بقرۃ، زیر آیت:41، جلد:1، صفحہ:332-333خلاصۃً۔

[3]... تفسیر نعیمی، پارہ:1، سورۂ بقرۃ، زیر آیت:41، جلد:1، صفحہ:330خلاصۃً۔