Book Name:Namaz Ba-Jamat Ke Fazail

کی طرف دیکھ رہا ہے؟ کیا مجھ سے بہتر کی طرف دیکھ رہا ہے؟ اے اِبنِ آدم(یعنی اے آدمی!) میری طرف مُتَوَجِّہ ہوجا! میں اُس سے بہتر ہوں جس کی طرف تو دیکھ رہا ہے۔([1])

دورانِ نماز بِچھّو نے 40ڈنک مارے

حضرت عبدُاللہ بن مبارَک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: بچپن میں دیکھی ہوئی ایک عبادت گزار خاتون مجھے اچھی طرح یاد ہیں ۔ نماز کی حالت میں بِچھّو نے اُنہیں 40ڈنک مارے مگر اُن کی حالَت میں ذرا بھی فرق نہ آیا۔ جب وہ نماز سے فارِغ ہوئیں تو میں نے کہا: اَمَّاں ! اِس بِچھّو کو آپ نے ہٹایا کیوں نہیں ؟ جواب دیا: صاحبزادے! ابھی تم بچے ہو، یہ کیسے مُناسِب تھا! میں تو اپنے ربّ کے کام میں مَشْغُول تھی، اپنا کام کیسے کرتی؟([2])

سُبْحٰنَ اللہ! اللہ پاک ہمیں بھی ایسی نماز پڑھنے کی توفیق بخشے۔ خیر! اللہ پاک نے ہمیں نماز قائِم کرنے کا حکم دیا ہے اور قائِم کرنے کا مطلب یہ ہے کہ *نماز صحیح پڑھی جائے *وقت پر پڑھی جائے *ہمیشہ پڑھی جائے *نماز کی فِکْر کی جائے اور اللہ پاک توفیق بخشے تو دِل کی تَوَجُّہ کے ساتھ سمجھ کر نماز پڑھی جائے۔ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں: نماز قائِم کرنا (یعنی نماز کے ظاہِری باطِنی آداب کا لحاظ رکھتے ہوئے نماز پڑھنا ہی) انسان کو بُرائیوں اور بُری باتوں سے بچاتا ہے۔([3])

اللہ پاک ہمیں توفیق بخشے، اس انداز سے ہم نماز پڑھیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ایسی ایسی برکتیں نصیب ہوں گی کہ دُنیا بھی سَنْور جائے گی، آخرت بھی سَنْور جائے گی۔


 

 



[1]...مسند بزار، المکیون عن ابی ہریرہ، جلد:16، صفحہ:200، حدیث:9332۔

[2]...کشف المحجوب، کشف الحجاب الخامس فی الصلاۃ، صفحہ:355۔

[3]... تفسیرِ نعیمی، پارہ:1، سورۂ بقرۃ، زیر آیت:43، جلد:1، صفحہ: 340 بتغیر قلیل۔