Book Name:Namaz Ba-Jamat Ke Fazail

جماعت سے گر تُو نمازیں پڑھے گا                                               خدا تیرا دامن کرم سے بھرے گا

ایک حدیثِ پاک میں ہے: مرد کی نماز مسجد میں جماعت کے ساتھ، گھر میں اور بازار میں پڑھنے سے 25 دَرَجے زائد ہے۔([1]) اور ایک حدیثِ پاک میں ہے: نماز باجماعت تنہا پڑھنے سے 27 دَرجے بڑھ کرہے۔([2])

اے عاشقان ِ رسول! فرض کیجئے کہ کسی کے پاس تجارت کا سامان ہے، اگر وہ اسے اپنے شہر میں فروخت کرے تو اس کی قیمت 100روپیہ لگے اور اگر سُمندر پار جا کر وہی سامان فروخت کرے تو 2500یا2700 روپے میں بِک جائے تو وہ یقینًا سُمندر پار جا کر ہی اپنا مال بیچنا پسند کرے گا کہ 25 گُنا یا 27گُنا نفع کون چھوڑے! اَفسوس! دنیا کی دولت بڑھانے کے لئے تو دُور دُور کا سفر کرنے کے لئے لوگ تیار ہو جاتے ہیں مگر گھر سے صرف چند قدم چل کر مسجد میں باجماعت نماز پڑھ کر ایک نماز پر 27نمازوں کا ثَواب کمانے میں بعض لوگ سُستی کر جاتے ہیں اور گھروں ہی میں نماز ادا کرلیتے ہیں ۔

بھائی مسجد میں جماعت سے نمازیں پڑھ سدا

ہوں گے راضی مصطفےٰ، ہو جائے گا راضی خدا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

عاشِقِ جماعت عالِم

حضرت محمد بِن سَمَاعہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اِمامِ اعظم، امام اَبُو حنیفہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے شاگردوں کے شاگرد ہیں، آپ نے 103 سال عمر پائی، آپ روزانہ 200رکعت نماز نفل پڑھا کرتے


 

 



[1]...بُخاری، کتاب الاذان، باب فضل صلاۃ الجماعۃ، صفحہ:223، حدیث:646۔

[2]...بُخاری، کتاب الاذان، باب فضل صلاۃ الجماعۃ، صفحہ:223، حدیث:645۔