Book Name:Namaz Ba-Jamat Ke Fazail

(3):زکوٰۃ ادا کرو...!!

پیارے اسلامی بھائیو! آیتِ کریمہ میں تیسرا حکم یہ دیا گیا کہ

وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ (پارہ:1، البقرۃ:43)

ترجمہ کنزُ العِرفان:اور زکوٰۃ ادا کرو۔

پیارے اسلامی بھائیو! زکوٰۃ بھی بہت اَہَم تِرین عِبَادت ہے، اسلام کے 5 بنیادی اَرْکان میں سے ایک بنیادی رُکن ہے۔ اس کے بھی بہت فضائل اور بہت ساری برکتیں ہیں۔ ایک سبق آموز روایت سُن لیجئے!

زکوٰۃ کے فضائل پر چند روایات

امام غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہنقل کرتے ہیں: جس نے اپنے قیمتی مال سے رِضا مندی اور خُوش دلی کے ساتھ زکوٰۃ ادا کی تو *پہلے آسمان میں اس کا نام سَخِیٌّ (یعنی سخاوت کرنے والا) ہے *دوسرے میں اس کا نام مُبَارَکٌ (یعنی اس کے مال جان میں بَرَکت رکھی گئی ہے)، اس کا مال محفوظ رہے گا *تیسرے میں اس کا نام جَوَّادٌ(یعنی بہت زیادہ سخاوت کرنے والا) ہے *چوتھے آسمان میں اس کا نام مُطِیْعٌ (یعنی فرماں بردار) ہے *پانچویں میں اُس کا نام بَارٌّ (یعنی نیکوکار) ہے *چھٹے آسمان میں اس کا نام مَحْفُوْظٌ (یعنی اس کی حفاظت کی گئی) ہے اور *ساتویں آسمان میں مَغْفُوْرٌ (یعنی مُعَاف کیا ہوا) ہے۔

 اور اگر (مَعَاذَاللہ! ) وہ اپنے مال کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا تو *پہلے آسمان میں اس کا نام ہے: بَخِیْلٌ (یعنی کنجوس) *دوسرے میں ہَالِکٌ (یعنی تباه و برباد ہونے والا) *تیسرے میں مُتَمَسِّکٌ (یعنی جس سے خیر کو روکا گیا ہو) *چوتھے میں اس کانام ہے: مَمْقُوْتٌ (یعنی سخت ناپسندیدہ شخص) *پانچویں میں عَاصِی (یعنی گناہ گار) *چھٹے آسمان میں اس کا نام غَیْرُ مَحْفُوْظٍ (یعنی غیر محفوظ،