Book Name:Apni Islah Kyun Zaroori Hai?

بھی خود کو کمترین خَیال کرتے ہوئے خوفِ خدا سے روتے رہتے تھے۔

بچپن کی خطا یاد آگئی !

    ایک مرتبہ حضرتِ عُتْبَہ غُلام رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  ایک مَکان کے پاس سے گزرے تو کانپنے لگے اور پسینہ آگیا! لوگوں کے پوچھنے پر فرمایا: یہ وہ جگہ ہے جہاں میں نے چھوٹی عمر میں گناہ کیا تھا۔([1])

بچپن کے گناہ کو یاد رکھنے کا نرالہ انداز

    منقول ہے کہ حضرت حسن بصری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے بچپن میں ایک گناہ سرزد ہوگیا تھا۔ آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ جب بھی کوئی نیا لباس سِلواتے تو اس کے گریبان پر وہ گناہ درج کر دیتے اور اکثر اس کو دیکھ کر اس قدر روتے کہ آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بےہوش ہو جاتے تھے۔([2])  

اپنے جائِزے کا ایک بہترین طریقہ

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھئے! اللہ پاک کے نیک بندے کس کس انداز سے اپنا جائِزہ لیتے اور ہر دَم خود کو سنوارنے، خود کو سُدھارنے اور اپنی اِصْلاح کرنے میں مصروف رہا کرتے تھے۔ اللہ پاک ہمیں بھی توفیق بخشے، ہمیں بھی چاہئے کہ اپنی اِصْلاح پر بھرپور تَوَجُّہ  دیا کریں۔ الحمد للہ!امیر اہلسنت،بانیِ دعوتِ اسلامی دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ نے اپنے مُریدین، طالِبِیْن  اور مَحبّت کرنےوالوں بلکہ دُنیا بھر کے عاشقانِ رسول  کو اپنی اِصْلاح کے لئے بہترین نسخہ دیا ہے اور وہ ہے: رسالہ نیک اَعْمَال۔ یہ مختصر سا رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب


 

 



[1]...تنبیہ المغترین، ومن اخلاقہم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ، کثرۃ خوفہم من اللہ تعالیٰ فی حال...الخ، صفحہ:46۔

[2]...تذکرۃ الاولیاء، ذکر حسن البصری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ، جز:1، صفحہ:29۔