Book Name:Apni Islah Kyun Zaroori Hai?

کیجئے، چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹس سے ڈاؤنلوڈ کر لیجئے بلکہ مزید آسانی چاہتے ہوں تو اپنے موبائل میں Naik Amaal نامی ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ کر لیجئے، اسے پڑھیئے، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے اور روزانہ اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا، خوب صُورت ہو جائے گا۔

پورا گھرانہ سُدھر گیا

ضلع اَٹک کے ایک اِسلامی بھائی کا بیان ہے، میں گُنَاہوں سے بھرپُور زندگی گزار رہا تھا، فلمیں دیکھنا، آوارہ گردی، نمازیں قضا کرنا وغیرہ میرے معمولات میں شامِل تھا، ایک مرتبہ ہمارے علاقے میں عاشقانِ رسول کا مَدَنی قافلہ آیا،اسلامی بھائی بعدِ عصر علاقائی دورہ کے لئے نکلے، ایک اسلامی بھائی نے مجھے بھی مغرب کی نماز پڑھنے اور بیان میں شرکت کی دعوت دی، میری خوش نصیبی کہ میں اُن کے ساتھ مسجِد میں چلا گیا، بعدِ مغرب بیان سُن کر بڑا لطف آیا، بیان کے آخر میں بیان کرنے والے اسلامی بھائی نے نیک اَعْمال نامی رسالے کا تعارُف کروایا، رسالہ نیک اَعْمَال میں دَرْج نیکیوں سے بھری زِندگی گزارنے کے مَدَنی پھول دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی، اس رسالے کی صُورت میں شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ کی اِصْلاحِ اُمَّت کے لئے کُڑھن دیکھ  کر میں نے ہاتھوں ہاتھ بیعت کے لئے نام دے دیا اور عطاری رنگ میں رنگ گیا، وقت کے ولئ کامِل سے نسبت کیا ہوئی، دِل گُنَاہوں سے بیزار اور نیکیوں کی طرف مائل ہو گیا، میں نے گُنَاہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی  ماحول کو دِل وجان سے اپنا لیا، اس کی بَرَکت سے میرے اَخلاق