Book Name:Apni Islah Kyun Zaroori Hai?

کرے اور ساتھ ہی ساتھ دوسروں کو بھی اس کی تَرغیب دِلائے۔

بےعملی کا نُقصان

حضرت عَدِی بن حاتِم رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے،حُضُورِ اَقْدَس صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   نے فرمایا:قِیامت کے دن کچھ لوگوں کو جنّت کی طرف لے جانے کا حکم ہو گا، یہاں تک کہ جب وہ جنّت کے قریب پہنچ کر اس کی خُوشبو سُونگھیں گے ، اس کے محلَّات اور اُس میں جنتیوں کے لئے تیار کی گئی نعمتیں دیکھ لیں گے، تو آواز دی جائے گی:اِنہیں جنّت سے لوٹا دو کیونکہ اِن کا جنّت میں کوئی حصہ نہیں۔ (یہ اِعْلان سُن کر) وہ ایسی حَسْرت کے ساتھ لَوٹیں گے کہ اُس جیسی حسرت کے ساتھ اِس سے پہلے لوگ نہ لَوٹے ہوں گے، پھر وہ عرض کریں گے : یاربّ! اگر تُو اپنا ثواب اور اپنے اَولیا کےلئے تیار کردہ نعمتیں دکھانے سے پہلے ہی ہمیں جہنّم میں داخِل کر دیتا تو یہ ہم پر زیادہ آسان ہوتا۔اللہ  پاک اِرشاد فرمائے گا : میں نے اِرَادۃً تمہارے ساتھ ایسا کیا ہے(اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ) *جب تم تنہائی میں ہوتے تو بڑے بڑے گناہ کر کے میرے ساتھ اِعلانِ جنگ کرتے اور جب لوگوں سے ملتے تو عاجزی و اِنکساری کے ساتھ ملتے تھے، تم لوگوں کو اپنی وہ حالت دِکھاتے تھے جو تمہارے دِلوں میں میرے لئے نہیں ہوتی تھی *تم لوگوں سے ڈرتے اور مجھ سے نہیں ڈرتے تھے *تم لوگوں کی عزّت کرتے اور میری عزّت نہ کرتے تھے *تم لوگوں کی وجہ سے بُرا کام کرنا چھوڑ دیتے لیکن میری وجہ سے بُرائی نہ چھوڑتے تھے، آج میں تمہیں اپنے ثواب سے مَحْرُوْم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے عذاب کا مزہ بھی چکھاؤں گا۔([1])


 

 



[1]...معجم اوسط، من اسمہ محمد، جلد:4، صفحہ:135، حدیث:5478۔