Apni Islah Kyun Zaroori Hai?

Book Name:Apni Islah Kyun Zaroori Hai?

حضرت اِبراہیم تَیْمِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں مَوت کی یاد کے لئے کثرت سے قبرستان میں آتا جاتاتھا، ایک رات میں قبرستان میں تھا کہ مجھ پر نیند غالِب آگئی اور میں سو گیا تو میں نے خواب میں ایک کھلی ہوئی قبر دیکھی اور ایک کہنے والے کو یہ کہتے ہوئے سنا:  یہ زَنجیر پکڑو اور اِس کے منہ میں ڈال کر اِس کی شرمگاہ سے نکالو۔ تو وہ مُردہ کہنے لگا:یا ربّ کریم! *کیا میں نے قُرآن نہیں پڑھا ؟ *کیا میں نے تیرے حُرمَت والے گھر کاحج نہیں کیا؟ پھر وہ اِسی طرح ایک کے بعد دُوسری نیکی گنوانے لگا تواسے کہا گیا: تُو لوگوں کے سامنے یہ اَعمال کیاکرتا تھا لیکن جب تُو تنہائی میں ہوتا تو نافرمانیوں کے ذریعے مجھ سے مُقابَلہ کرتا اور تم نے میرا کچھ خَیال نہ کیا۔([1])  

کامیابی صِرْف اپنی اِصْلاح سے ملتی ہے

پیارے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے! کامیابی صِرْف اپنی اِصْلاح سے ملتی ہے،اس دُنیا میں کوئی بھی دوسروں کے کَندھے پر کھڑا ہو کر بُلند نہیں ہو سکتا، بَلندی صِرْف اپنے قدموں پر کھڑے ہو کر ہی مِلْ سکتی ہے، کسی عقلمند نے بڑی خُوبصُورت بات کہی: اِس دُنیا میں صِرْف ایک اِنسان ہے جو تمہیں کامیاب کر سکتا ہے اور وہ ایک انسان تم خود ہو۔

پارہ 30، سُوْرَۃُ الشَّمْس، آیت:9 اور 10 میں ارشاد ہوتا ہے:

قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَاﭪ(۹) وَ قَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰىهَاؕ(۱۰) (پارہ:30، الشمس:9-10)

ترجمہ کنزُ العِرفان:بیشک جس نے نَفس کو پاک کر لیا وہ کامیاب ہو گیا اور بیشک جس نے نَفس کو گُناہوں میں چُھپا دیا وہ ناکام ہو گیا۔

یاد رکھئے! *نِجات کا دَار ومَدار شُہرت پر نہیں ہے *نِجات کا دار ومدار عزّت پر


 

 



[1]...الزواجر عن اقتراف  الکبائر، مقدمۃ المؤلف، جلد:1، صفحہ:30۔