Book Name:Apni Islah Kyun Zaroori Hai?

تو بڑا آسان طریقہ ہے، ہر ہفتے کو بَعْدِ عشاء مَدَنی چینل پر براہِ راست (Live)مَدَنی مُذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے، تقریباً ہر مَدَنی مُذاکرے ہی میں امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ بیعت بھی کرواتے ہیں، آپ مَدَنی مُذَاکرے میں شِرکت کیجئے اور جب بیعت کروائی جائے تو بیعت کر لیجئے، اس کے عِلاوہ شُعْبہ رُوْحَانی علاج کے ذِمَّہ داران کو یا رُوْحانی علاج کے بستوں پر اپنا نام، رابطہ نمبر اور گھرکا مکمل ایڈریس لکھوا دیجئے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! چند ہی دِن میں آپ کو بیعت نامہ مِل جائے گا۔

ایک اَہَم وضاحت

پیارے اسلامی بھائیو! خُلاصۂ کلام یہ ہے کہ خود کو بُھول کر دوسروں کی اِصْلاح میں مَصْرُوف رہنا، دوسروں کو سمجھانا مگر اپنے آپ کی فِکْر ہی نہ کرنا انتہائی بےوقوفی اور بےعقلی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اپنی اِصْلاح کی بھی ضرور فِکْر کیا کریں۔

یہاں ایک اہم وضاحت بھی کر دُوں؛ بعض لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ہم پہلے اپنی مکمل طور پر اِصْلاح کر لیں، پھر دوسروں کو نیکی کی دعوت دیں گے، یہ بھی غلط سوچ ہے، ہَم نے اپنی بھی اِصْلاح کرنی ہے اور دُوسروں  کو نیکی کی دعوت بھی دیتے رہنا ہے۔، اللہ پاک نے قرآنِ مجید میں نجات کے لئے ان دونوں چیزوں کو لازِم قرار دیا ہے، پارہ 30، سُوْرَۃُ َالْعَصْر میں اِرْشاد ہواکہ سارے اِنسان نُقصان میں ہیں، ہاں! جس میں 2 وَصْف ہوں، وہ نُقصان میں نہیں ہے، پہلا وَصْف:

اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ (پارہ:30، العصر:3)

ترجمہ کنزُ العِرفان:مگر جو اِیمان لائے اور اُنہوں نے اَچھے کام کئے۔