Book Name:Apni Islah Kyun Zaroori Hai?

شیخ سلطان باہُو رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ پیر کی ضَرورت اور اس کے اَوْصَاف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: *مُرْشِد پارس پتھر کی طرح ہے (پَارِس پتھر ایک خاص پتھر ہے، کہا جاتا ہے: جو چیز اس پتھر سے چُھو جائے وہ سونا بَن جاتی ہے، پِیْر بھی اسی پتھر جیسا ہوتا ہے کہ ایک  پُھوٹی کوڑی کی حیثیت رکھنے والے  انسان کو اپنی نِگَاہ سے بلند رُتبہ دیتا اور اَنمول بنا دیتا ہے)،سلطان باہُو رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ مزید فرماتے ہیں: *پِیر کی نظر سُورج کی طرح ہوتی ہے جو بُری عادات کو اچھی عادات میں تبدیل کر دیتی ہے *مُرْشِد اَخْلاقِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سےمُتَّصِفْ ہوتا ہے *ماں باپ سے بڑھ کر مہربان ہوتا ہے *اللہ پاک کی راہ  بتانے والا *بہترین راہنما *منزل تک پہنچانے والا *بند راستے کھولنے والا *دُنیا اور مال ودولت سے بےنیاز *لالچ سے پاک اور *طالِبِ حق کو دِل و جان سے عزیز رکھنے والا ہوتا ہے۔ پَس مُرْشِد وہ ہے کہ یُحْیِ الْقَلْبَ وَیُمِیْتُ النَّفْسَ جو نَفْسِ اَمَّارہ کو مار کر دِل کو زِندہ کر دیتا ہے۔([1])

اے عاشقان ِ رسول! امیر اہلسنت، بانئ دَعْوَتِ اسلامی حضرت علامہ، مولانا محمد الیاس عطاؔرقادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ اس دور کی عظیم علمی ورَوْحانی شخصیت ہیں، الحمد للہ! امیرِ اہلسنت کامِل پیر ہیں، الحمد للہ! آپ کے دامنِ کرم سے وابستہ ہو کر لاکھوں لوگوں کی زِندگی میں انقلاب آ چکا ہے، کروڑوں دِلوں کی اِصْلاح ہو چکی ہے، گُنَاہوں کی دَلْدل میں پھنسے ہوئے لاکھوں لوگ آج الحمد للہ! نیکیوں بھری زِندگی گزارنے میں کامیاب ہیں، مشورہ ہے کہ آپ بھی ولئ کامِل، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ کے مُرِید ہو کر اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں  کی اِصْلاح کی کوشش میں مَصْرُوف ہو جائیے،  اگر آپ  پہلے سے کسی پیر صاحِب  کے مُرِید ہیں تو بیعتِ برکت  حاصِل کر لیجئے۔ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ سے بیعت ہونا چاہیں


 

 



[1]...عین الفقر، صفحہ:79-80-93 خلاصۃً۔