Book Name:Apni Islah Kyun Zaroori Hai?

اور دوسرا وَصْف:

وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ ﳔ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۠(۳) (پارہ:30، العصر:3)

ترجمہ کنزُ العِرفان:اور ایک دُوسرے کو حَق کی تاکید کی اور ایک دُوسرے کو صَبر کی وَصیت کی

امام حَسَن بصری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں سُوال ہوا: کیا روحانی طبیب دوسروں کا عِلاج کر سکتا ہے؟ فرمایا: ہاں! کر سکتا ہے، مگر پہلے اپنا عِلاج کرے، پھر دوسروں کا کرے کہ جو خود راستے سے بھٹکا ہو، دوسروں کی راہنمائی کیسے کرے گا۔([1]) آپ سے دوسرا سُوال ہوا: لوگ کہتے ہیں: دوسروں کو نصیحت اسی وقت کرنی چاہیے جب بندہ خود تمام بُرائیوں سے پاک ہو جائے؟ فرمایا: شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے کا دروازہ بند ہو جائے([2]) یعنی ہر شخص اگر صِرْف اپنی اِصْلاح میں لگ جائے اور خود کو مکمل سُدھار لینے سے پہلے نیکی کی دعوت بالکل نہ دے تو اس صُورت میں نیکی کی دعوت کا کام بند ہو جائے گااور یہی شیطان کی خواہش ہے۔

مجھے دے خود کو بھی اور ساری دنیا والوں کو

سُدھارنے     کی     تڑپ     اور     حوصلہ     یاربّ!([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:


 

 



[1]...تذکرۃالاولیاء، ذکر حسن البصری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ، جز:1، صفحہ:18۔

[2]... تذکرۃالاولیاء، ذکر حسن البصری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ، جز:1، صفحہ:18۔

[3]...وسائِلِ بخشش، صفحہ: 76۔